• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں امریکہ میں پہلے ہی بڑھنا شروع ہو گئی ہیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 14, 2026
0 0
A A
ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن،  (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر کارروائیوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی نے امریکی معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے، اگر جنگ طویل ہوتی ہے تو امریکہ کو مہنگائی، معاشی سست روی اور کاروبار میں بڑے پیمانے پر مسلسل کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے بدھ کے روز دعویٰ کیا تھا کہ ’امریکہ نے جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت لی تھی‘، تاہم صورتحال تاحال غیر یقینی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور ایران کی جانب سے جہازوں پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یہ آبی گزرگاہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل کا راستہ ہے اور اس کی بندش عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ سمجھی جا رہی ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو تیل کی قیمت 200 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں امریکہ میں پہلے ہی بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ایندھن کے معاملات کے تجزیہ کار پیٹرک ڈی ہان کے مطابق بدھ تک امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 3،59 ڈالرز فی گیلن تک پہنچ گئی تھی جو فروری کے مقابلے میں 65 سینٹ زیادہ ہے۔
ان کے مطابق اگر جنگ جاری رہی تو ہر ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 25 سے 40 سینٹ مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر تیل کی قیمت طویل عرصے تک 140 ڈالرز فی بیرل کے قریب رہتی ہے تو امریکی معیشت کساد بازاری (معاشی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر اور مسلسل کمی) کی طرف جا سکتی ہے۔
شکاگو یونیورسٹی کے توانائی پالیسی ماہر سیم اوری کے مطابق تاریخ میں جب بھی تیل کی قیمتیں امریکی مجموعی معیشت کے 4 سے 5 فیصد کے برابر ہوئیں تو اس کے بعد معاشی بحران پیدا ہوا۔
’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث خلیج میں بحری ٹریفک متاثر ہونے سے عالمی بندرگاہوں پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے، اگر یہی صورتِ حال ایک ماہ تک جاری رہی تو اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں تاخیر اور قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
خلیجی ممالک سے آنے والی مصنوعات جیسے کھاد، پلاسٹک، ادویات اور سیمی کنڈکٹر صنعت کے لیے ہیلیم گیس کی فراہمی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے جس سے مستقبل میں زرعی پیداوار اور گاڑیوں سمیت دیگر صنعتوں کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ کے طویل ہونے سے امریکی دفاعی اخراجات میں اضافہ ہو گا اور حکومتی قرض بھی بڑھے گا۔
عرب میڈیا نے براؤن یونیورسٹی کے تحقیقی منصوبے ’کاسٹس آف وار‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پہلے ہی عراق اور افغانستان کی جنگوں پر لیے گئے قرضوں کے سود میں کم از کم ایک کھرب ڈالرز ادا کر چکا ہے، اگر خلیج میں جنگ جَلد ختم نہ ہوئی تو اس کے اثرات صرف توانائی کی منڈی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی تجارت اور امریکی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist