• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مسلمانوں کو نہیں مل رہا پانچ روپے والا سستا اور اچھا کھانا؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 16, 2026
0 0
A A
مسلمانوں کو نہیں مل رہا پانچ روپے والا سستا اور اچھا  کھانا؟
Share on FacebookShare on Twitter

صادق شروانی
نئی دہلی ،سماج نیوز سروس: دہلی حکومت کے ذریعہ کھولی گئی اٹل کینٹین کی تعداد اب 73 ہوگئی ہے۔ جن میں سے حالیہ دنوں 25 نئی کینٹین کھولی گئی ہیں۔ ان کینٹین میں صرف پانچ روپے میں سرکار کی جانب سے متوازن غذا دستیاب کرائی جاتی ہے۔ دہلی کی ریکھا گپتا حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان اٹل کینٹین کی تعداد کو 100 تک بڑھانے کا ٹارگیٹ ہے۔ واضح رہے کہ دہلی میں اٹل کینٹین سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر شروع کی گئی تھیں۔ پانچ روپے میں ملنے والا اچھا اور سستا کھانا جس میں چار روٹی دال، سبزی، چاول، اچار اور سلاد وغیرہ دیا جاتاہے۔ یہ دن میں دوپہر ساڑھے گیارہ سے لے کر دوپہر دو بجے تک اور رات ساڑھے چھ بجے سے نو بجے تک تازہ کھانا مہیا کرایا جاتا ہے۔ اکثر و بیشتر یہ کیٹین مزدوروں، ریکشا پولر اور ضرورت مند لوگوں کے لیے عزت کے ساتھ ملنے والاکھانا دیا جاتاہے۔ اس کھانے کے لیے کسی طرح کی کوئی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ یوں تو دہلی میں اب تک تقریباً 73 اٹل کینٹین کھولی جاچکی ہیں۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ یہ اٹل کینٹین دہلی میں واقع تمام مسلم اسمبلی حلقے اس کینٹین سے محروم ہیں۔ جہاں ایک طرف نریلا سے لے کر دہلی کے مختلف اسمبلی حلقوں چھترپور وغیرہ میں کینٹین کھولی گئی ہیں تو وہیں دہلی میں کہے جانے والے مسلم اکثریتی علاقوں سیلم پور، بابر پور، مصطفےٰ آباد، مٹیا
محل، بلیماران اور اوکھلا وغیرہ میں ایک بھی کینٹین نہیں کھولی گئی ہے۔ اس پر لوگوں کو اعتراض ہے اور ان کا کہنا ہے کیا ان علاقوں میں غریب اور ضرورت مند لوگ نہیں رہتے ہیں۔ یا پھر یہاں کے عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے حلقوں میں اٹل کینٹین کھلوانے کی کوشش نہیں کی ہے۔ ہمارا سماج کے نمائندے نے سیلم پور ممبر اسمبلی چودھری زبیر احمد سے بات کی تو انھوں نے بتایا کہ دہلی حکومت کی جانب سے یہ اٹل کینٹین صرف اور صرف بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسمبلی حلقوں میں کھولی گئی ہیں جو سراسر نا انصافی ہے۔ ہم حکومت کے خلاف اس کو آئندہ اسمبلی سیشن میں 280 کے تحت زور شور سے اٹھائیں گے۔ حالانکہ اوکھلا ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اوکھلا میں اس طرح کی کوئی کینٹین نہیں ہے۔ تو وہیں باوثوق ذرائع کے مطابق مٹیا محل، بابر پور، مصطفےٰ آباد اور بلیماران میں بھی اس طرح کی کوئی کینٹین کھولنے کی ابھی تک کوئی تجویز بھی سامنے نہیں آئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اٹل کینٹین حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ایک اچھی پہل ہے۔ جو صرف پانچ روپے میں سستا اور اچھا کھانا دستیاب کرانے کا دعویٰ کرتی ہے۔ یہ کینٹین دہلی اربن شیلٹر امپرومینٹ بورڈ DUSIB)) کے ذریعہ انتخاب کیا جاتاہے۔ دہلی اربن شیلٹر امپرومینٹ بورڈ DUSIB)) کے نوڈل آفیسر پرنسپل سکریٹری پی کے جھا نے ہمارا سماج سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خاص طور پر ایسے مقامات پر اٹل کینٹین کھولی جاتی ہیں جیسے جے جے کلسٹر، سرکاری اسپتالوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں وغیرہ میں ضرورت مند لوگ رہائش پذیر ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ DUSIB کو اب تک جتنی بھی تجاویز اٹل کینٹین کے لیے موصول ہوئی ہیں اس پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ مسلم علاقوں میں اٹل کینٹین کھولنے کے سوال پر انھوں نے بتایا کہ تعصب جیسی کوئی بات نہیں ہے۔ ہمیں جہاں سے بھی جس اسمبلی حلقے سے بھی تجاویز مل رہی ہیں وہاں اٹل کینٹین کھولنے کا انتظام کیا جا رہاہے۔واضح رہے آج کل جس طرح سے گیس کی قلت کی وجہ سے چھوٹے موٹے ہوٹل بند ہوگئے ہیں۔ ان ہوٹلوں پر عام طور پر مزدور طبقہ کھانا کھاتا ہے۔ان کو ان دنوں بہت بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist