• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران اپنی دفاع کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے

ایران جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے، ملک جلد ہی فتح کا جشن منائے گا: عراقچی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 17, 2026
0 0
A A
ایران اپنی دفاع کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے
Share on FacebookShare on Twitter

تہران، (یواین آئی) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین پر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے اور امید ہے کہ ملک جلد ہی فتح کا جشن منائے گا۔مسٹر عراقچی نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے اپنے مخالفین کو کوئی پیغام نہیں بھیجا ہے اور نہ ہی جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازع اس طرح ختم ہونا چاہئے کہ مستقبل میں دشمن دوبارہ اس قسم کی جارحانہ کارروائی کرنے کی ہمت نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے، لیکن وہ چاہتا ہے کہ موجودہ تنازع کا اختتام اس طرح ہو کہ آئندہ ایسی واقعات کے دوبارہ ہونے کا امکان ہی ختم ہو جائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی فوجی کارروائی کے جواب میں ایران نے فوری طور پر کئی مراحل میں جوابی حملے کیے اور امریکی و اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی جب ایران کے خلاف جارحانہ کارروائی ہوئی تھی، تب مخالف فریق ایران سے بلا شرط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے ہی جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔مسٹر عراقچی نے تنازع کے ابتدائی مرحلے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت پورے قوم کے لیے وقار کی علامت ہے۔ انہوں نے اس تنازع میں کئی سینئر حکام، عام شہریوں اور بچوں کے مارے جانے کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دور ملک کے لیے مشکل رہا ہے، لیکن ایران کی ثابت قدمی، دفاع اور جوابی کارروائی پورے قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔مسٹر عراقچی نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے سوال پر کہا کہ یہ راستہ ایران کے دشمنوں اور حملہ آور ممالک کو چھوڑ کر دیگر ممالک کے لیے کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مخالف فریق کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ ایران اپنی دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر جنگ جاری رکھے گا۔دوسری جانب، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے بند ہونے کے پیش نظر چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک سے اس اہم سمندری راستے کی حفاظت کے لیے جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر اتحادی ممالک مدد نہیں کرتے تو نیٹو کے لیے مستقبل بہت خراب” ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک آسٹریلیا اور جاپان نے واضح کیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے جہاز بھیجنے کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ اختیارات پر غور کر رہا ہے، جبکہ چین نے تنازع کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر عراقچی نے صاف کیا ہے کہ جو ممالک آبنائے ہرمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ایران ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک دارالحکومت تہران میں کم از کم 500 افراد ہلاک اور 5,700 زخمی ہوئے ہیں۔ ایران کے مرکزئی صوبے میں پیر کو کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملے مختلف مقامات پر کیے گئے۔وہیں مغربی ایشیا میں آج پیر کو بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فجیرہ میں ایک پٹرولیم مرکز پر ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی، تاہم وقت پر قابو پا لیا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ریاستی کانگریس کی روزہ افطار پارٹی میں ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی شرکت

    ریاستی کانگریس کی روزہ افطار پارٹی میں ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی شرکت

    مارچ 17, 2026
    پرویش صاحب سنگھ اور بانسوری سوراج نے لودھی کالونی میں  بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد رکھا

    پرویش صاحب سنگھ اور بانسوری سوراج نے لودھی کالونی میں بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد رکھا

    مارچ 17, 2026
    رمضان کا تیسرا عشرہ ؛ توبہ کی قبولیت اور نجات کی گھڑی

    رمضان کا تیسرا عشرہ ؛ توبہ کی قبولیت اور نجات کی گھڑی

    مارچ 17, 2026
    ہمارے میزائل امریکہ نہیں پہنچ سکتے  ایران کا فالس فلیگ آپریشن سے خبردار

    ہمارے میزائل امریکہ نہیں پہنچ سکتے ایران کا فالس فلیگ آپریشن سے خبردار

    مارچ 17, 2026
    ریاستی کانگریس کی روزہ افطار پارٹی میں ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی شرکت

    ریاستی کانگریس کی روزہ افطار پارٹی میں ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی شرکت

    مارچ 17, 2026
    پرویش صاحب سنگھ اور بانسوری سوراج نے لودھی کالونی میں  بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد رکھا

    پرویش صاحب سنگھ اور بانسوری سوراج نے لودھی کالونی میں بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد رکھا

    مارچ 17, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist