دیوبند،سماج نیوز سروس : دارالعلو م دیوبند کے سابق استاذ حدیث مولانا بلال اصغرؒ نے کے پوتے حافظ زید بن مولاناکمال اصغر نے محلہ گدیوا ڑہ کی عثمانی مسجد میںتراویح میں کلام پاک مکمل کیا ۔اس موقع پر مولانا کمال اصغر کے بیٹے مولوی محمد غانم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شکر ادا کرنے والوں کو پسندکرتا ہے ۔ آج شکر کا مقام ہے کہ اللہ نے کلام اللہ سننے کی سعادت عطا کی۔ انہوںنے کہا کہ اسی طرح حافظ زید کے لئے بھی شکر کا مقام ہے کہ اللہ نے اس کے ذریعہ قرآن کریم کو مکمل کرایا۔ ہمیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے توبہ اور استغفار کے قرآن وحدیث میں بہت سے فضائل بیان کئے گئے ہیں ۔ایک مسلمان کو ویسے بھی توبہ واستغفار کرتے رہنا چاہئے لیکن رمضان المبارک میں اس عمل کو اپنا وظیفہ بنالینا چاہئے ۔انہوں نے قرآن مجید میں استغفار کا یہ فائدہ بیان کیا گیا ہے کہ استغفار کی کثرت سے دنیا میں بارشیں ہوتی ہیں ،مال ودولت میں اضافہ ہوتا ہے اور مرنے کے بعد جنت کی نعمتیں ملتی ہیں ۔اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ اپنے رب سے معافی مانگو ،یقینا وہ بڑا بخشنے والا ہے ۔استغفار کی برکت سے تمہیں باغات عطاکئے جائیں گے اور نہریں جاری کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ احادیث میں توبہ واستغفار کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔واضح ہوکہ دیوبند کے لئے یہ بڑے فخرکی بات ہے کہ اس خاندان میں کئی نسلوں سے خاندانی بچے حفاظ ہوتے چلے آرہے ہیںا ور تمام حفاظ رمضان المبارک میںتراویح میں کلام پاک سنانے کے لئے شہر کے مساجد میں آس پاس اور دوردراز کے محلوں میں پہنچ جاتے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے حفظ قرآن کی برکات سے اس خاندان کو مقبولیت بخش رکھی ہے اس خاندان میں حفاظ کا سلسلہ کچھ اس طرح ہے کہ مولانا ظہوراحمد ؒ حافظ قرآن اور عالم دین ان کے صاحبزادہ حافظ عبدالسمیع ؒ جو عالم دین فاضل دارالعلوم ہونے کے ساتھ بہترین حافظ تھے ان کے بھائی دوائودؒ اور ان کے صاحبزادہ مشہور عالم دین دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا عبدالاحد رحمۃ اللہ علیہ بھی بہتر ین حافظ اورمرکزی جامع مسجد کے خطیب تھے اور متولی بھی ،مولانا عبدالاحد ؒ کے تین صاحبزاد ے مولانا بلال اصغرؒ ،مولوی محمدسالم اور مولوی محمد غانم تینوں حافظ پھر ان کی تمام اولادیں حافظ ہوئی ،حضرت مولانا بلال اصغر کے پوتے مولوی اسامہ اور ان کے چھوٹے صاحبزادہ حافظ فاروق نے بھی تراویح میں قرآن کریم مکمل کیا ۔ حافظ زید کے والد مولاناکمال اصغر نے بتایا کہ ہمارے خاندان میں حفاظ کا یہ سلسلہ گذشتہ 151؍سالوں چلاآرہا ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے علاوہ خاندان کے دیگر حفاظ حافظ زید اور حافظ اسجد بھی تراویح میں قرآن کریم سنا رہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ اس خاندان میں حفاظ علماء اور صلحاء سب موجود ہیں اور اللہ کے فضل وکرم سے سب دین کی خدمت پرمعمور ہیں اور موجود ہ دور میں بھی ان کی علمی ودینی خدمات کے جذبہ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ۔انہو ںنے کہا کہ ان کے دادامحترم اور دارالعلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث مولانا عبدالاحد رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال 1980؍میں ہوا تھا اسی وقت سے اس خاندان کا یہ معمول ہے کہ روزانہ بعد نماز فجر اجتماعی طور پر ایصال ثواب کی غرض سے ایک کلام پاک ختم کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو دینی شعائر اختیار کرنے اور قرآن کریم کی تلاوت کے ذوق سے مالا مال فرمائے ۔












