مردان ،(یواین آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر فخر زمان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے آبائی شہر مردان میں مستحق خاندانوں کی مدد کر کے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ بنگلہ دیش سے باہر رہنے والے سٹار بیٹر نے اس فارغ وقت کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔ نادار اور مستحق افراد میں راشن پیکجز تقسیم کی۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ "رمضان ہمیں غریبوں کا احساس دلاتا ہے، ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت مہینے میں بڑھ چڑھ کر ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ بیٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس پر خاموشی بھی توڑ دی، سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس پر سابق کرکٹر عبدالروف کے تبصرے پر ردعمل دے دیا۔ فخر زمان کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں 50 اوور کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا۔












