• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

سلطان المحققین امام العارفین حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے 665 واں عرس پاک کے مبارک موقع پر خصوصی پیشکش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 24, 2026
0 0
A A
بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی
Share on FacebookShare on Twitter

صوبہ بہار صوفیائے کرام اور اولیاء اللہ کی سرزمین رہی ہے جس نے صدیوں تک روحانیت ، اخوت و محبت اور بھائی چارگی کا درس دیا اور اپنی روحانی جذب و کشش سے لاکھوں لوگوں کو دولتِ اسلام سے مالامال کیا ، اور صدیوں گذر جانے کے بعد بھی اللّہ پاک کے نیک بندوں کی فیوض و برکات سے لاکھوں لوگ مستفیض ہورہے ہیں ۔
اور ان اللہ کے نیک بندوں نے عالم میں اخلاق کا ایسا نمونہ پیش کیا کہ جو لوگ ان کے قریب آئے ، ان کا دیدار کیا ، ان سے باتیں کی ، تو وہ لوگ انہیں کے ہوکر رہ گئے ان مشاہیر اولیاء و علماء اور صوفیاء میں سلطان المحققین امام العارفین شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام سر فہرست ہے ، آپ اولیاء و صوفیا کی جماعت میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں ، حضرت مخدوم جہاں کی عظمت اور ان کی بزرگی کی پوری دنیا معترف ہے اور کیوں نہ ہو اس لئے کہ آپ نے اپنی پوری زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت اور خدمت خلق میں گزاری اور اولیاء اللہ میں بہت کم لوگوں کو ایسا شرف و کمال حاصل ہوتا دیکھا گیا ہے کہ اوپر اور نیچے کی پیڑھیاں ولی گذری ہو ۔
آپ کے پر دادا حضرت امام محمد تاج فقیہ مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جو بیت المقدس کی بستی قدس خلیل کے رہنے والے تھے آپ خانہ کعبہ کے امام اور متولی بھی تھے، ایک دن امام الانبیاء سید المرسلین خاتم النبیین ﷺ آپ کے خواب میں تشریف لائے اور آپ کو بشارت دی کہ ہندوستان کے صوبہ بہار چلے جاؤ اور وہاں جاکر اسلام کی تبلیغ واشاعت کرو ، حضرت امام محمد تاج فقیہ مکی اپنے اہل و عیال سمیت ایک مختصر فوج کو لیکر ہندوستان کے شمال و مغرب کے راستے داخل ہوکر صوبہ بہار کے منیر شریف آئے اس وقت بہار میں جابر و ظالم بادشاہ کی حکومت تھی جو لوگوں پر بہت زیادہ ظلم و ستم کرتا تھا آپ نے اس سے جنگ لڑی اور منیر شریف فتح کرکے ایک خانقاہ کی بنیاد ڈالی یہ صوبہ بہار کی سب سے پہلی خانقاہ تھی منیر شریف میں ایک دن حضرت امام محمد تاج فقیہ مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے اہل و عیال سے کہا تم لوگ ہندوستان میں رہ کر اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرو آپ اپنے اہل و عیال کو منیر شریف میں چھوڑ کر مدینہ منورہ واپس چلے گئے آپ کی اولاد اپنے والد کے حکم سے اسلام کی تبلیغ و ترویج میں لگ گئی اور رشد و ہدایت کے کام کرنے لگے ۔
صوبہ بہار میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کی ابتداء حضرت مخدوم جہاں کے خاندان والوں نے کی اور اسلام کی تبلیغ واشاعت آپ ہی کے خاندان والوں کے ذریعہ ہی سے زیادہ ہوئی ۔
حضرت امام محمد تاج فقیہ مکی کے تین صاحبزادے بڑے حضرت شیخ اسرائیل جو حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری کے دادا ہوئے ۔
منجھلے صاحبزادے حضرت شیخ اسماعیل اور چھوٹے حضرت شیخ عبد العزیز ہوئے ۔ حضرت شیخ اسرائیل کے بڑے صاحبزادے حضرت مخدوم شیخ کمال الدین احمد یحییٰ منیری جو حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری کے والد ماجد ہیں ، آپ کی ولادت اپنے وطن بیت المقدس میں ہوئی اور آپ اپنے دادا حضرت امام محمد تاج فقیہ مکی کے ہمراہ بیت المقدس سے منیر شریف تشریف لائے تھے ، آپ ایک متقی پرہیزگار تقویٰ شعار تھے ، آور آپ کا اخلاق کریمانہ ایسا تھا کہ آپ کے دادا حضرت امام محمد تاج فقیہ مکی نے جو حکومت فتح کرکے حاصل کیا تھا اس کو آپ نےسلطان بختیار خلجی کے سپرد کردیا ، اور خود عبادت وریاضت میں لگ گئے ساری عمر فقیری و درویشی میں گذاری ۔
آپ کا وصال 11 شعبان المعظم 690 ھجری میں ہوا مزار مبارک منیر شریف ضلع پٹنہ میں ہے ہر سال عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور لوگ امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح جاتے ہیں اور بے شمار روحانی فیوض وبرکات سے مالامال ہوتے ہیں۔
حضرت مخدوم شیخ کمال الدین احمد یحییٰ منیری کے منجھلے صاحبزادے حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری کی پیدائش 29 شعبان المعظم 661 ھجری سلطان محمود ناصر الدین کے زمانے میں صوبہ بہار کے منیر شریف میں ہوئی آپ مادر زاد ولی تھے جس سال آپ کی پیدائش ہوئی 29 شعبان المعظم مطلع ابرآلود تھا اس لیئے لوگ چاند نہ دیکھ سکے صبح میں لوگ آپ کے والد حضرت شیخ کمال الدین احمد یحییٰ منیری کی بارگاہ میں تشریف لائیں اور پوچھا روزہ رکھا جائے یا نہیں رکھا جائے ، اتنے میں حویلی سے دایہ خبر لیکر آئی اور کہا کہ بچہ صبح سے دودھ نہیں پی رہا ہے آپ کے والد نے فرمایا بچہ کو نہ چھیڑو وہ روزہ سے ہے اور لوگوں سے فرمایا چاند ہوگیا جائیں اور آپ لوگ بھی روزہ رکھیں ۔
حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری کی ابتدائی تعلیم منیر شریف میں ہی ہوئی ، آپ فرماتے ہے کہ لڑکپن میں اس قدر کتابیں یاد کرائی گئی اور بار بار سنا جاتا افسوس بجائے کہ قرآن شریف یاد کرایا جاتا ۔
حضرت مخدوم جہاں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس زمانے کے بحر العلوم حضرت علامہ شرف الدین ابو توامہ بخاری سے حاصل کیا اور ان کی صحبت میں ایک دو برس نہیں بلکہ بائیس برس تک علوم و فنون کا درس لیا حضرت علامہ ابو توامہ بخاری جو بخارا کے رہنے والے تھے ، اس وقت چنگیز خاں کا ظلم اور اس کی کی قیادت میں تاتاری فوج نے بخارا جو علم کا مرکز ہوا کرتا تھا اسے بالکل ختم کردیا تھا ، اس الم ناک دور میں حضرت علامہ ابو توامہ بخاری ہجرت کرکے دہلی تشریف لائیں مگر دہلی میں آپ کی مقبولیت کو دیکھ کر سلطان غیاث الدین بلبن کو ڈر ہوا کہ کہیں سلطنت خطرے میں نہ پڑجائے اس لیئے آپ کو حکم دیا کہ دہلی کو چھوڑ کر کسی اور شہر کو رشد و ہدایت اور علم و فن کا مرکز بنائیں ، اس لیئے آپ دہلی سے ہجرت کرکے سنار گاؤں موجودہ بنگلہ دیش جانے کا ارادہ کیا دہلی سے سنار گاؤں جاتے ہوئے منیر شریف تشریف لائیں تو آپ کی نظر حضرت مخدوم جہاں پر پڑی آپ کی نگاہ عارفانہ نے یہ جان لیا کہ یہ لڑکا اپنے وقت کا کامل ولی اور صاحب علم ہوگا ، حضرت علامہ ابو توامہ بخاری نے مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے حضرت مخدوم جہاں کی والد اور والدہ سے اجازت لی والدہ بھی تو ولی کاملہ تھی آپ کو خوشی سے رخصت کیا ۔
حضرت مخدوم جہاں کو حضرت علامہ ابو توامہ بخاری نے تفسیر ، حدیث ، فقہ ، اصول ، فلسفہ اور تصوف کی تعلیم دینے کے بعد علم کیمیا ، سیمیا ، بھی سکھانا چاہا مگر آپ نے فرمایا بس میرے لیئے یہی کافی ہے جب حضرت علامہ ابو توامہ بخاری نے سرکار مخدوم جہاں کو کامل بنادیا تو اپنی بیٹی حضرت بی بی بہو بادام سے نکاح کرنے کی خواہش ظاہر کی حضرت مخدوم جہاں نے تو پہلے پش و پیش کی لیکن استاد کے حکم کو کیسے ٹالٹے آپ راضی ہوگئے ، ان کے بطن سے ایک لڑکے حضرت مخدوم شیخ ذکی الدین فردوسی پیدا ہوئے ، حصول تعلیم کے دوران جو بھی خطوط گھر سے جاتے تھے آپ اس خطوط کو کسی خریطہ میں ڈالتے جاتے تھے اور اس خیال سے نہیں پڑھتے تھے کہ کہیں کوئی ایسی بات نہ ہو جس کے سبب حصول تعلیم میں خلل پڑے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو  یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    مارچ 25, 2026
    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے  کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مارچ 25, 2026
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist