• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

کے کے آر آکاش دیپ کی جگہ تیز گیند باز سوربھ دوبے کو شامل کرے گی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 25, 2026
0 0
A A
کے کے آر آکاش دیپ کی جگہ تیز گیند باز سوربھ دوبے کو شامل کرے گی
Share on FacebookShare on Twitter

کولکاتہ، (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) آکاش دیپ کے متبادل کے طور پر ودربھ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو آئی پی ایل 2026 کے لیے اپنے ساتھ جوڑے گی۔ کولکتہ میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوران کے کے آر کے سی ای او وینکی میسور نے اس کا اعلان کیا۔ دوبے آئی پی ایل میں اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے اور سینئر سطح پر اب تک 11 میچ کھیلنے والے دوبے نے پچھلے ڈھائی برسوں سے مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2023 میں ایک ٹی 20 میچ میں ودربھ کی نمائندگی کی تھی۔ تاہم، انہوں نے گزشتہ سال ودربھ پرو ٹی20 لیگ میں اورنج ٹائیگرز کے لیے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہیں سن رائزرس حیدرآباد نے 2022 میں خریدا تھا لیکن چوٹ کی وجہ سے وہ باہر ہوگئے۔ وہ ممبئی انڈینس کے نیٹ گیندباز بھی رہ چکے ہیں۔ 28 سالہ دوبے نے پہلی بار 2019 میں اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے دوران توجہ حاصل کی تھی، جہاں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز تھے۔ کے کے آر پچھلے ایک ہفتے سے ٹرائلز کا انعقاد کرا رہی تھی اور آکاش دیپ کے علاوہ ہرشیت رانا کا بھی ممکنہ متبادل تلاش رہی تھی۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے دیگر گیند بازوں میں نودیپ سینی، کے ایم آصف، سمرجیت سنگھ، آکاش مدھوال اور سندیپ واریر شامل تھے۔ میسور نے کہا، ہیڈ کوچ ابھیشیک نائر نے ممکنہ متبادل تلاش کرنے کے لحاظ سے بہت اچھا کام کیا ہے تاکہ کوچ ان متبادل کو دیکھ سکیں نیز ہماری ٹریننگ اور پریکٹس میچوں کا حصہ بن سکیں۔ یقینی طورپر ودربھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے نے سب کی توجہ مبذول کرائی۔ کوچ بہت پرجوش تھے اور انہوں نے کہا،یہ وہ کھلاڑی ہیں جنہیں ہم آکاش دیپ کی جگہ اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے۔ ابتدائی مقابلے مس کرنے جارہے متیشا پتیرانہ کے بارے میں میسور نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تیز گیند باز شرکت کر سکیں گے۔ کے کے آر کے ہیڈ کوچ ابھیشیک نائر نے حال ہی میں کہا تھا کہ پتیرانا اپریل کے وسط تک دستیاب ہوجائیں گے۔ پتیرانہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ میسور نے کہا، "ہم ان سے اور بورڈ (ایس ایل سی) کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم جلدی نہیں کرنا چاہتے؛ ان چیزوں میں وقت لگتا ہے۔ امید ہے کہ ہمیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔” آکاش دیپ پیٹھ کے نچلے حصے کی چوٹ سے ٹھیک نہ ہونے کے بعد ہفتہ کو آئی پی ایل 2026 سے باہرہوگئے۔ وہ اس وقت سینٹر آف ایکسی لینس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں تقریباً تین ماہ لگیں گے۔ رانا گھٹنے کی انجری سے پریشان ہیں۔ دوبے فاسٹ باؤلنگ اٹیک سے جڑیں گے اس میں پتیرانہ، بلیسنگ مزاربانی، ویبھو اروڑہ، کارتک تیاگی اور عُمران ملک شامل ہیں۔ ٹیم میں کیمرون گرین بھی فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کے طور پر شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو  یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    مارچ 25, 2026
    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے  کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مارچ 25, 2026
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist