• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کا ٹیلی فون پر مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال،ڈیل ہونے تک ایران، حزب اللّٰہ پر حملے جاری رکھیں گے: نیتن یاہو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 25, 2026
0 0
A A
امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں
Share on FacebookShare on Twitter

تہران، (یو این آئی) ایران کی جانب سے امریکی ثالثوں کی جانب سے مذاکرات کے لیے نکات موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان سمیت کئی ممالک ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اب ایران نے بھی امریکی ثالثوں کی جانب سے مذاکرات کے نکات موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا سی بی ایس نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے اہلکار کا کہنا ہے ایران کو امریکہ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے ایک پیغام ملا ہے۔ گزشتہ چند روز سے مختلف ممالک جنگ بندی اورثالثی کیلئے رابطے میں ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے جو مذاکرات کے لیے امریکی نکات موصول ہوئے ہیں، ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم ایران نے اب تک مذاکرات ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ امریکی ویب سائٹ ایکزیوس کے رپورٹر بارک روید کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات پاکستان، ترکیہ اور مصر کی سہولت کاری میں ہوئے۔ نیوز ایجنسی رائٹرز نے امریکی ویب سائٹ ایکزیوس کے رپورٹر بارک روید کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر تینوں ملک امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ بارک روید نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کہہ رہے ہیں کہ مصالحت کرانے والے ملک چاہتے ہیں کہ اس ہفتے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی اسلام آباد میں ایرانی اسپیکر غالیباف سمیت ایرانی وفد سے ملاقات کرائی جائے۔دوسری جانب برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہےکہ پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور سینئر پاکستانی حکام ایرانی عہدے داروں اور وٹکوف اور جیراڈ کشنر کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے خواہاں ہے اور ایران جنگ رکوانے کے لیے اسلام آباد آئندہ ہفتے مذاکرات کی میزبانی کرسکتا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی نے پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وفد ممکنہ مذاکرات کے لیے ایک یا دو دن میں پاکستان پہنچ رہا ہے۔ الجزیرہ کا کہنا ہے امکان ہے امریکی مذاکراتی ٹیم نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں آئے۔ اس ٹیم میں ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔ ایران کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ممکنہ طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقرقالیباف کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایران عدم اعتماد کی وجہ سے اب تک اس کیلیے تیار نہیں ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے ایران کو مذاکرات پرآمادہ کرنے کیلیے بیک ڈور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان، ترکیے اور مصرمشترکہ رہنمائی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سی این این سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا اگر فریقین رضا مند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلیے ہر وقت تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے، لیکن کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا انحصار متعلقہ فریقین کی رضامندی پر ہوگا۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو ٹیلی فونک بات چیت میں مغربی ایشیا کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ بات چیت 23 مارچ کو پاکستان کے نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ہوئی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا”انھوں نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا،” منگل کو رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خود کو دو متحارب فریقوں کے درمیان ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے منگل کے روز کہا ہے کہ صدر پیزشکیان اور شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور علاقائی اور عالمی سلامتی پر امریکہ اور اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر پیزشکیان نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ یا اسرائیل کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے اپنی سرزمین یا وسائل کے استعمال کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاقائی ممالک جنگ کو جاری رکھنے سے نہیں روک سکتے تو انہیں کم از کم ایران کے خلاف مسلسل کارروائیوں میں سہولت کاری نہیں کرنی چاہیے۔ مسٹر شریف نے کشیدگی کو کم کرنے اور دیرپا امن و استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی ممالک بالخصوص مسلم ممالک سے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد میڈیا پر پیغام میں کہنا ہے کہ ڈیل ہونے تک ایران اور حزب اللّٰہ پر حملے جاری رکھیں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو  یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    مارچ 25, 2026
    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے  کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مارچ 25, 2026
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist