• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سینئر صحافی شاہد خان کو تمل ناڈو کے میل وشارم میں بیسٹ اردو ایڈیٹر 2025 ایوارڈ سے نوازا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 26, 2026
0 0
A A
سینئر صحافی شاہد خان کو تمل ناڈو کے میل وشارم میں بیسٹ اردو ایڈیٹر 2025  ایوارڈ سے نوازا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ/میل وشارم،سماج نیوز سروس: سینئر صحافی اور قومی صحافت لکھنؤ کے گروپ ایڈیٹر شاہد خان کو تمل ناڈو کے رانی پیٹ ضلع میں واقع مشہور اور تاریخی اہمیت کا حامل علاقہ میل وشارم میں بیسٹ اردو ایڈیٹر 2025 کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز و اکرام میل وشارم دا نیشنل ویلفئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسوسی ایشن کے میل وشارم میں واقع دفتر پر منعقد ایک اعزازی تقریب میں کیا گیا۔ یہ دوسرا موقع تھا کہ جب سینئر صحافی شاہد خان کو جنوبی ریاست کے میل وشارم میں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ سال بھی شاہد خان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔ جبکہ اس بار بیسٹ اردو ایڈیٹر 2025 کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اعزازی تقریب میں خصوصی طور سے میل وشارم دا نیشنل ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر کے محمد ایوب صاحب، نائب صدر کے محمد ادریس صاحب، قازان جی محمد فہیم صاحب، جائنٹ سیکرٹری کے او نشاط احمد صاحب، نائب صدر اے محمد تمیم صاحب، جوائنٹ سیکرٹری اے محمد انصر صاحب، ادارے کے ذمہ داران پی محمد ثاقب، یم محمد احتشام، محمد نواز کے او محمد ثاقب سلیمان اور محمد حذیفہ وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر کے محمد ایوب صاحب اور جوائنٹ سیکرٹری کے او نشاط احمد صاحب نے سینئر صحافی اور قومی صحافت لکھنؤ کے گروپ ایڈیٹر شاہد خان کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی شاہد خان کی خدمات نہ صرف قابل ذکر ہیں بلکہ قابل ستائشی بھی ہیں اور ان کی خدمات سے قومی صحافت لکھنؤ کی میل وشارم کے علاوہ چنئی اور ریاست تمل ناڈو کے مختلف علاقوں اور اضلاع میں بھی دھوم ہے اور عوام کے درمیان اخبار بےحد مقبول ہو رہا ہے۔ اخبار کی مقبولیت اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہی اخبار کے گروپ ایڈیٹر شاہد خان کو بیسٹ اردو ایڈیٹر 2025 کے ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ جبکہ اس موقع پر سینئر صحافی شاہد خان نے میل وشارم دا نیشنل ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر کے محمد ایوب صاحب اور جوائنٹ سیکرٹری کے او نشاط احمد صاحب سمیت تقریب میں موجود سبھی عہدیداران و اراکین اور معززدیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ کہ ان کی کوشش رہے گی کہ میل وشارم اور چنئی سمیت پوری ریاست تمل ناڈو اور جنوبی خطے میں بھی لوگ ان کی صحافتی خدمات سے مستفید ہوں سکیں۔ غور طلب ہے کہ میل وشارم دا نیشنل ویلفئر ایسوسی ایشن ریاست تمل ناڈو کی ایک مشہور و معروف تنظیم ہے جو رانی پیٹ ضلع کے میل وشارم میں اپنی خصوصی اہمیت کی حامل ہے اور عوامی خدمات میں پیش پیش رہتی ہے۔ میل وشارم دا نیشنل ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر کے محمد ایوب صاحب اور جوائنٹ سیکرٹری کے او نشاط احمد صاحب سمیت سبھی عہدیداران اور کارکنان عوام الناس کی مدد کے لئے ہر طرح کی خدمات انجام دینے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ تنظیم کے ذریعے ایک تو نجی طور پر متعدد خدمات انجام دی جا رہی ہیں، جس میں تعلیم کے لیے مدد، سائیکلون اور طبی مدد، ٹریولنگ مدد، وظیفہ، بلینکث اور گھر کے لئے مدد اور آتشزدگی جیسے معاملات میں متاثرین کو بھرپور مدد فراہم کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر کے محمد ایوب صاحب اور کے او نشاط احمد صاحب نے بتایا کہ اس کے علاوہ حکومت کے تعاون سے بھی عوام کو مختلف طریقوں سے مدد مہیا کرانے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس طرح کی مدد اور خدمات میں پاسپورٹ کیمپ، ادھار کیمپ، نشیلی اشیاء مخالف بیداری مہم، گرین سٹی اویئرنیس، معذوروں کے لیے کیمپ، ڈرائیونگ لائسنس کیمپ،اور ووٹر آئی ڈی کیمپ جیسے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ہی عوامی بہبودی اور فلاحی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔ جن کے ذریعہ مستحقین کو بھرپور فایدہ پہونچانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر کے محمد ایوب صاحب اور جوایئنٹ سیکریٹری کے او نشاط احمد صاحب نے بتایا کہ تعلیمی سطح پر بھی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist