فلوریڈا، (یو این آئی ) گولف کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے ایک طویل انتظار کے بعد مسابقتی گولف میں واپسی کر لی ہے۔ ایک سال سے زائد عرصہ انجری کے باعث میدان سے دور رہنے کے بعد، 50 سالہ اسٹار کھلاڑی نے آئندہ ماہ شیڈول "دی ماسٹرز” گولف ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اپنی تیاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔ٹائیگر ووڈز نے انڈور ٹیم لیگ کے فائنل راؤنڈ میں شرکت کی۔ اگرچہ ان کی ٹیم ‘جوپیٹر لنکس کو لاس اینجلس گولف کلب کے ہاتھوں 2-9 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹائیگر ووڈز نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا انہوں نے 300 گز سے زائد کے شاٹس لگا کر اپنی جسمانی فٹنس کا ثبوت دیا۔وہ کمر کی تکلیف اور ڈسک کی تبدیلی کے آپریشن کے باعث اکتوبر 2025 سے میدان سے دور تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹائیگر ووڈز نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا”50 سال کی عمر میں جسم جوانی کی طرح جلد ریکور نہیں کرتا، لیکن میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں۔ 9 اپریل سے آگسٹا نیشنل میں شروع ہونے والا ‘دی ماسٹرز میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت اہم ہے، اور میں وہاں ہر حال میں موجود رہنے کی کوشش کروں گا۔












