• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مدارس میں داخلے کے لیے سفر کرنے والے طلبہ دورانِ سفر مکمل احتیاط برتیں : مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوراً جی آر پی اور مقامی جمعیۃ کے ذمہ داران سے رابطہ کریں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 27, 2026
0 0
A A
مدارس میں داخلے کے لیے سفر کرنے والے طلبہ دورانِ سفر مکمل احتیاط برتیں : مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور، سماج نیوز سروس: نئے تعلیمی سال کے پیشِ نظر ملک بھر کے مدارسِ اسلامیہ اور جامعات میں داخلے کے لیے طلبہ کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء اترپردیش کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اخباری بیان کے ذریعہ سفر کرنے والے عزیز طلبہ سے دورانِ سفر انتہائی محتاط رہنے، حکمت و بصیرت سے کام لینے اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کرنے کی تلقین کی ہے۔ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے طلبہ کو بنیادی اور ضروری نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ تحصیلِ علم کے لیے سفر کرنا ایک عظیم عبادت اور باعثِ اجر عمل ہے۔ لہٰذا طلبہ اپنے اس سفر کو ذکر و اذکار اور مسنون دعاؤں سے بابرکت بنائیں۔ دورانِ سفر اپنا کنفرم ٹکٹ، اصل شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات ہمیشہ ہمراہ رکھیں، اپنے سامان کی حفاظت کریں اور اپنے رویے سے اسلامی اخلاق و کردار اور سنجیدگی کا بہترین نمونہ پیش کریں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء یوپی نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ ٹرینوں اور بسوں میں کسی بھی قسم کے انتشار، ہنگامہ آرائی اور شرپسندی سے خود کو مکمل طور پر دور رکھیں۔ اگر کوئی شرپسند عنصر زبردستی الجھنے، تنگ کرنے یا اشتعال دلانے کی کوشش کرے تو ہرگز اس کی شرپسندی کا جواب جذباتیت میں نہ دیں، بلکہ انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ مولانا قاسمی نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی زیادتی یا ہراساں کیے جانے کی صورت میں فوری طور پر قانونی راستہ اختیار کریں۔ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ٹرین میں پیش آئے تو فوراً قریبی اسٹیشن کی جی آر پی (GRP) کو مطلع کریں اور متعلقہ محکمے کی سرکاری ہیلپ لائن نمبرات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شکایت درج کرائیں۔ مزید برآں، انہوں نے طلبہ اور ان کے اساتذہ و سرپرستوں کو یہ تنظیمی مشورہ دیا کہ ان کا سفر جن اضلاع اور صوبوں سے گزرے، روانگی سے قبل وہاں کے مقامی جمعیۃ علماء کے فعال ذمہ داران کے رابطہ نمبرات ضرور حاصل کر کے اپنے پاس محفوظ کر لیں۔ کسی بھی ہنگامی یا مشکل صورتحال میں فوراً ان مقامی ذمہ داران سے رابطہ قائم کریں تاکہ بروقت ضروری کارروائی اور قانونی مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔آخر میں مولانا نے تمام طلبہ کے پرامن و محفوظ سفر، حصولِ علم میں کامیابی اور درجات کی بلندی کے لیے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں خصوصی دعا فرمائی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist