• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

چین کا حیران کن کارنامہ

905 میٹر لمبی ’فضائی سیڑھی‘ سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں تبدیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 27, 2026
0 0
A A
چین کا حیران کن کارنامہ
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ/چونگ چنگ،  (یو این آئی) چین نے اپنی ٹیکنالوجی سے ایک بار پھر منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے مشکل سفر آسان بنا دیا ہے اور دنیا کی طویل ترین برقی سیڑھی (ایسکلیٹر) نصب کر کے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں بدل دیا۔چین نے ایک حیران کن انفرااسٹرکچر منصوبہ مکمل کرتے ہوئے پہاڑ کے درمیان 905 میٹر طویل دنیا کا طویل ترین آؤٹ ڈور ایسکلیٹر سسٹم تیار کر لیا ہے، جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ یہ جدید ’’ووشان گاڈیس ایسکلیٹر‘‘ چین کے پہاڑی شہر چونگ چنگ کے ضلع ووشان میں تعمیر کیا گیا ہے، جہاں دشوار گزار راستوں کی وجہ سے سفر ہمیشہ ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔ یہ منفرد نظام محض ایک ایسکلیٹر نہیں بلکہ ایک مکمل عمودی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک ہے، جس میں 21 ایسکلیٹرز، 8 لفٹس، 4 موونگ واک ویز، 2 پیدل پل اور 2 کراس لائن راستے شامل ہیں، جو پہاڑ کے مختلف حصوں کو آپس میں جوڑتے ہیں۔ اس برقی سیڑھی (ایسکلیٹر) کی کل لمبائی 905 میٹر جب کہ عمودی بلندی 240 سے 242 میٹر تک ہے، جو تقریباً 80 منزلہ عمارت کے برابر بنتی ہے۔اس منصوبے سے ایک گھنٹے میں طے ہونے والا راستہ اب صرف 20 منٹ کا ہوگیا ہے۔ یہ منصوبہ کئی دہائیوں پر محیط منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، جس کا ابتدائی تصور 2002 میں سامنے آیا تھا، تاہم مالی اور تکنیکی مسائل کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔ بعد ازاں 2022 میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور شہری ضروریات کے پیش نظر اس منصوبے کو دوبارہ شروع کیا گیا۔ ماہرین نے اس کے لیے مختلف آپشنز جیسے کیبل کار، ریل سسٹم اور سیاحتی ٹرینز پر غور کیا، لیکن آخرکار ایسکلیٹر سسٹم کو اس لیے منتخب کیا گیا کیوں کہ یہ زیادہ محفوظ، کم لاگت، زیادہ گنجائش اور پہاڑی ڈھانچے کے مطابق بہتر حل تھا۔اس منصوبے کی تعمیر کے دوران انجینئرز کو شدید جغرافیائی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جن میں 35 فی صد اوسط ڈھلوان، بعض مقامات پر 60 فی صد تک ڈھلوان، زیر زمین پائپ لائنز اور گھنی آبادی شامل تھی۔ ان مشکلات سے نمٹنے کے لیے ’’تھری ڈی اسٹرکچر‘‘ ڈیزائن اپنایا گیا، جس کے تحت کئی حصوں کو زمین سے بلند کر کے بنایا گیا تاکہ جگہ کی بچت ہو اور شہری ڈھانچے کو نقصان نہ پہنچے۔ ایسکلیٹر کے ساتھ شیشے کی دیواریں بھی نصب کی گئی ہیں تاکہ مسافر سفر کے دوران پہاڑوں اور دریائے یانگ زی کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں، جب کہ راستے میں 3 ویونگ پلیٹ فارمز اور 360 ڈگری ویو پوائنٹ بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist