• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

رنگ صوفیانہ و15 روزہ حضرت شیخ سلیم چشتیؒکاعرس مبارک اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 30, 2026
0 0
A A
رنگ صوفیانہ و15 روزہ حضرت شیخ سلیم چشتیؒکاعرس مبارک اختتام پذیر
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی / فتح پور سیکری، آگرہ،سماج نیوز سروس: حضرت شیخ سلیم چشتی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والا رنگ صوفیانہ پروگرام اور 15 روزہ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کا 456واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت، روحانیت اور شاندار انتظامات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ اس بابرکت موقع پر ملک و بیرون ملک سے آئے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے درگاہ شریف کا ماحول روحانی کیفیت، اخوت اور محبت کے جذبات سے لبریز رہا۔ مہمان خصوصی کے طور پر لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ راج کمار چاہر شریک ہوئے، جبکہ صدارت درگاہ کے سجادہ نشین پیرزادہ ارشد فریدی چشتی نے کی۔ عرس مبارک سجادہ نشین پیرزادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں کی زیرسرپرستی نہایت وقار اور احترام کے ساتھ جاری رہا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ راج کمار چاہر اور اینکر شاذیہ علیم پیش پیش رہیں۔ اپنے خطاب میں راج کمار چاہر نے گنگا-جمنی تہذیب کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو خصوصاً تعلیم کے میدان میں سنجیدہ توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ سے ہمیشہ دعاؤں اور برکتوں کا فیض جاری رہا ہے اور رنگ صوفیانہ جیسے پروگرام بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ درگاہ کے سجادہ نشین پیرزادہ ارشد فریدی چشتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ صوفیائے کرام کا پیغام آفاقی ہے، جو محبت، رواداری اور انسانیت کی بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درگاہ صدیوں سے امن، محبت اور قومی یکجہتی کی علامت رہی ہے، جہاں ہر مذہب و ملت کے لوگ بلا امتیاز حاضری دیتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ رنگ صوفیانہ پروگرام کو مزید بہتر اور وسیع پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔ یہ 15 روزہ عرس مبارک مختلف روحانی، مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں پر مشتمل رہا، جن میں افتتاحی اجلاس، صوفی مذاکرہ، فاتحہ خوانی، محفل قوالی، چادر پوشی، ثقافتی تقاریب، عید ملن تقریب اور ایک شاندار آل انڈیا مشاعرہ شامل تھا۔ اس مشاعرے میں ملک کے نامور شعراء و شاعرات ، جس میں ملک کےعالمی شہرت یافتہ شعراء و شاعرات جس میں ڈاکٹر منظر بھوپالی کے علاوہ ڈاکٹر ماجد دیوبندی ، جناب معین شاداب، محترمہ وسیم راشد، ڈاکٹر مہتاب عالم، ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی، جناب عمر اظہر،جناب امیر اکبرآبادی،جناب النکرت شریواستو، جناب ابھشیک تیواری ملک، ڈاکٹر اندو گپتا، میناکشی ججویشا، بسمل فتح پوری، نظر فتح پوری اور پیکر نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ، جبکہ اینکر شاذیہ علیم نے اپنی دلکش آواز میں شعرا کا تعارف پیش کیا۔ مزید برآں، ڈاکٹر نیتا پانڈے اور سید ساحل آغا نے حضرت امیر خسروؒ، بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ اور کبیر داس کے کلام پر مبنی صوفیانہ داستان گوئی پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist