• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

قومی وحدت اور ہم آہنگی کے مقصد سے شروع کی گئی’یاترا‘:راہل گاندھی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 19, 2023
0 0
A A
قومی وحدت اور ہم آہنگی کے مقصد سے شروع کی گئی’یاترا‘:راہل گاندھی
Share on FacebookShare on Twitter

شملہ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘شروع کرنے کا مقصد ملک میں قومی اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے ۔قبل ازیں مسٹر راہل گاندھی کے ہماچل پردیش میں اندورا اسمبلی حلقہ کے مانسر میں داخل ہونے پر وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو، نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری، کانگریس کی ریاستی صدر پرتیبھا سنگھ، کابینہ کے اراکین اور کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ تقریباً چار ماہ قبل کنیا کماری سے شروع کی گئی یہ یاترا بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نفرت انگیز نظریہ کے خلاف ہے ۔ اس کے علاوہ اس یاترا کے ذریعے حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں بھی خبردار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اپنی تمام پالیسیاں صرف چند صنعتکار دوستوں کو خوش کرنے کیلئے بنا رہی ہیں۔ نوٹ بندی ہو یا جی ایس ٹی، مرکزی حکومت کے فیصلے سے مزدوروں، غریبوں اور عام آدمی کے مفاد ات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر پلیٹ فارم پر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اپوزیشن لیڈروں کو پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا ہے۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اس سے پہلے ہماچل پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کی تجویز نہیں تھی، لیکن ہماچل کے باشندوں کے پیار کی وجہ سے یاترا کا راستہ تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کو ملک بھر سے کافی پذیرائی ملی ہے اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا ہے۔ ’بھارت جوڑو یاترا‘ مانسر ٹول پلازہ سے ضلع کانگڑا کے اندورا علاقے میں ملوٹ گاؤں تک تقریباً 24کلومیٹر پیدل سفر کرنے کے بعد 19جنوری کو جموں و کشمیر میں داخل ہوگی۔ ریاست پہنچنے پر ہزاروں لوگوں اور حامیوں نے مسٹر راہل گاندھی کا استقبال کیا اور پورے جوش و خروش کے ساتھ یاترا میں حصہ لیا۔مسٹر راہل گاندھی پارٹی اس 3570کلو میٹر کے پیدل سفر کے ذریعہ پارٹی کارکنوں اور عام لوگوں میں نئی آرزو اور نیا جوش پیدا کر رہے ہیں۔ یہ یاترا 7ستمبر 2022کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی اور 30جنوری 2023کو سری نگر میں قومی پرچم لہرانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے مسٹر راہل گاندھی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کانگریس کی شاندار جیت بدعنوانی پر سچائی کی جیت ہے اور اس کا سہرا راہل گاندھی اور پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی کی لگن اور پرعزم کوششوں کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کے ذریعے پورا ہماچل پردیش کانگریس پارٹی کی طرف سے دکھائے گئے اتحاد اور ہم آہنگی کے راستے پر چلے گا۔وزیر اعلیٰ نے بھارت جوڑو یاترا میں ہماچل پردیش کو شامل کرنے پر راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا اور دیو بھومی کے دورے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سچائی سے توجہ ہٹائی جا سکتی ہے لیکن اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔
آخر کار سچ کی جیت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے لوگوں کے درمیان ملک کے حقیقی مسائل پر بحث شروع ہو گئی ہے۔کانگریس کی ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ پرتیبھا سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پارٹی کے منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ریاستی کابینہ نے اپنی پہلی میٹنگ میں او پی ایس کی بحالی کو منظوری دی ہے ۔ حکومت نے خواتین کو 1500 روپے ماہانہ دینے اور دیگر وعدوں کو پورا کرنے کی سمت میں بھی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست کے عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کرے گی۔بعد ازاں مسٹر راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو، نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری، ریاستی کانگریس صدر پرتیبھا سنگھ اور دیگر معززین کے ساتھ کاٹھ گڑھ کے قدیم شیو مندر میں پوجا بھی کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist