• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کو ہدف بنانے کا اعلان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 30, 2026
0 0
A A
صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا
Share on FacebookShare on Twitter

رشت/تہران،  (یواین آئی ) ایران اور اسرائیل-امریکہ کے درمیان جاری جنگ نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ اتوار کی صبح ایرانی صوبے گیلان کے ایک پرامن قصبے پر امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس وحشیانہ فضائی حملے میں اب تک 2 افراد کے مارے جانے اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حملہ ایک گنجان آباد رہائشی علاقے پر کیا گیا، جس کی وجہ سے کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔گیلان پر حملے کے ساتھ ساتھ ایران کے تاریخی شہر شیراز میں بھی دہشت پھیل گئی، جہاں یکے بعد دیگرے 4 زوردار دھماکے سنے گئے۔ ابھی تک شیراز میں ہونے والے دھماکوں کی نوعیت اور نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم مقامی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایرانی فوجی حکام نے امریکہ کو "خلیجی مچھلیوں کی خوراک” بنانے کی دھمکی دی تھی اور شمالی کوریا نے اپنے نئے راکٹ انجن کا تجربہ کیا تھا۔ ایرانی حکومت نے اس حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں 2 امریکی یا اسرائیلی یونیورسٹیوں کو ہدف بنانے کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر حملے کا جواب دیں گے اور خطے میں 2 امریکی یا اسرائیلی یونیورسٹیوں کو ہدف بنائیں گے۔ ایرانی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 28 مارچ کے حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی کیے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں 1 امریکی ایف16 طیارہ مار گرایا، طیارہ سعودی ایئربیس پہنچنے سے پہلے گر گیا۔ حکام نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین اور خطے میں امریکی و اسرائیلی صنعتوں پر شدید حملے کیے ہیں، آئندہ ایرانی صنعتوں پر حملہ ہوا تو نتیجہ سوچ سے برا ہوگا۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ حیفہ میں اسٹریٹجک الیکٹرونک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایاہے، بن گورین ایئربیس پر ایندھن کے ذخیروں پر بھی حملہ کیا۔ کویت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران کا ڈرونز سے مبینہ حملہ کیا اور ریڈارسسٹم کونقصان پہنچا آگ بھڑک اٹھی۔ سابق امریکی سفارتکار نبیل خوری کے مطابق یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملے مکمل جنگی شمولیت نہیں بلکہ محض انتباہ ہیں۔الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں امریکی مشن کے سابق نائب سربراہ نبیل خوری نے کہا کہ حوثیوں نے صرف چند میزائل فائر کیے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک پیغام دیا جا سکے۔ان کے مطابق خطے میں امریکی افواج کی آمد اور ممکنہ بڑے پیمانے پر کشیدگی کی باتوں کے پیش نظر یہ اقدام ایک وارننگ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے خلاف ایک بڑے حملے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جیسا کہ اس سے قبل نہیں دیکھا گیا۔ایسے میں حوثی یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم اب بھی موجود ہیں اور اگر ایران کے خلاف مکمل کارروائی کی گئی تو ہم بھی اس میں شامل ہو جائیں گے. تاہم فی الحال وہ عملی طور پر مکمل جنگ میں شامل نہیں ہوئے۔نبیل خوری کے مطابق اگر حوثی اس تنازع میں مکمل طور پر شامل ہوتے ہیں تو ان کا سب سے اہم اور خطرناک اقدام آبنائے باب المندب کو بند کرنا ہو سکتا ہے، جو بحیرہ احمر کا داخلی راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حوثی کشتیوں، بارودی سرنگوں یا میزائلوں کے ذریعے اس اہم گزرگاہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔نبیل خوری کے بقول انہیں صرف چند بحری جہازوں پر حملہ کرنا ہوگا، جس کے بعد بحیرہ احمر سے گزرنے والی تمام تجارتی جہاز رانی رک سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    مارچ 30, 2026
    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا  حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مارچ 30, 2026
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist