بہارشریف (ایم ایم عالم)نالندہ ضلع کے بہارشریف کے لہری تھانہ علاقہ میں دن دیہاڑے لوٹ کی بڑی واردات کو ٹال گیا۔موٹرسائیکل سوار مجرموں نے کاشی تکیہ محلے میں جیولری برانچ کے ملازم کو لوٹنے کی کوشش کی۔تاہم،ملازمین کی بہادری نے انہیں اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام بنادیا۔اطلاعات کے مطابق ایک جیولری کی دکان کا ملازم اشوک کمار دوکان کے کام سے پٹنہ جا رہا تھا۔ایک موٹرسائیکل پر تین سوار مجرم،جو پہلے سے اس کا پیچھا کر رہے تھے وہ کاشی تکیہ محلے کے گلی جو پرانی رانچی روڑ کو آتی ہے گلی کے ایک بریکر کے قریب اس کی موٹرسائیکل کو اوور ٹیک کیا۔اس کے بعد مجرموں نے اشوک کمار پر پستول تان کر اس کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔تاہم اشوک کمار نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس نے ایک ملزم کو پکڑ کر اس کے ہاتھ سے پستول چھین لیا اس درمیان مجرم فائرنگ کرنے کی کوشش کی لیکن فائرنگ نہیں ہوئی۔اس اچانک مزاحمت سے گھبرا کر تینوں مجرم اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔اشوک کمار نے خطرے کے مدنظر شور مچا دی تو آس پاس کے لوگوں کثیر تعداد میں جمع ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈائل 112 اور لہری تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے مجرموں کے چھوڑے گئے موٹرسائیکل،ایک پستول اور ایک زندہ کارتوس برآمد کر کے ضبط کر لیا۔پولیس فی الحال معاملج کی تفتیش کر رہی ہے اور مفرور مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔جیولری کے دکان کے مالک سبھاش کمار نے بتایا کہ اشوک کمار دوکان کے کام سے پٹنہ جا رہے تھے جب مجرموں نے اس کا پیچھا کیا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔اشوک کمار نے بتایا کہ مجرموں نے اچانک اسے گھیر لیا اور اس کی طرف پستول تان لیا،لیکن اس نے جوابی مقابلہ کیا اور ہتھیار چھین لیا۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دن کے اجالے میں پیش آنے والے اس واقعے نے شہر کے سیکورٹی نظام پر سوالات نشان کھڑے کر دیے ہیں۔تاہم پولیس نے یقین دلایا ہے کہ مجرموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔لہری تھانہ صدر رنجیت کمار رجک نے بتایا کہ معاملہ درج کر لیا گیا ہے آس پاس کے سی سی ٹی وی فٹیج کو کھنگالا جا رہا ہے۔موٹرسائیکل شیخوپورہ ضلع کا بتایا جا رہا ہے پولیس جلد ہی ملزموں کو گرفتار کر لے گی۔












