نئی دہلی، (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو الیکشن کمیشن سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر انتخابی عمل کو متاثر کرنے اور ووٹروں کو دھمکانے کا الزام لگایا ہے۔اس معاملے میں مرکزی وزراء پیوش گوئل اور کرن ریجیجو کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن پہنچ کر باضابطہ شکایت درج کرائی۔ بی جے پی کے اس وفد میں مرکزی وزراء پیوش گوئل، کرن ریجیجو اور سوکانت مجمدار کے ساتھ ساتھ انل بلونی اور پارٹی کے کئی دیگر رہنما شامل تھے۔ رہنماؤں نے کمیشن کو ایک یادداشت پیش کی جس میں ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔مسٹر ریجیجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر لوگوں کے گھروں میں جا کر انہیں دھمکانے کا الزام لگایا۔












