لنز (آسٹریا)، (یواین آئی ) فلپائن کی ٹینس سپر اسٹار ایلکس ایالا پیر کے روز لنز اوپن میں اپنے کلے کورٹ سیزن کا آغاز کریں گی، جہاں انہیں ایک مشکل ڈرا کا سامنا ہے۔ 20 سالہ بائیں ہاتھ کی کھلاڑی، جن کے لیے کلے کورٹ اب تک سب سے کمزور سطح ثابت ہوئی ہے، اس بار اپنی قسمت بدلنے کے لیے پرعزم نظر آتی ہیں۔ایلکس ایالا نے حال ہی میں ‘رافیل نڈال اکیڈمی میں سابق ورلڈ نمبر 1 اور چار بار کی فرنچ اوپن چیمپئن ایگا سوئیٹیک کے ساتھ سخت تربیت حاصل کی ہے۔ ایالا، جو خود اسی اکیڈمی کی گریجویٹ ہیں، امید کر رہی ہیں کہ اس تربیت سے انہیں اپنی رینکنگ بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔میامی اوپن میں گزشتہ سال کے سیمی فائنل پوائنٹس کا دفاع نہ کر پانے کی وجہ سے ان کی رینکنگ نمبر 29 سے گر کر 45 پر آگئی ہے۔اپریل کا مہینہ ان کے لیے انتہائی مصروف ہے جس میں وہ لنز اور اسٹٹ گارٹ (WTA 500) کے علاوہ میڈرڈ اوپن (WTA 1000) میں بھی شرکت کریں گی۔












