غزہ، (یواین آئی): غزہ کے ایک مشرقی علاقے میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں چار فلسطینی جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے، جبکہ ہلاکتوں کی تصدیق مقامی ریسکیو ادارے اور ہسپتال نے کی ہے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی، جو حماس کے تحت ریسکیو فورس کے طور پر کام کرتی ہے، کے مطابق یہ حملہ اتوار کی صبح سے پہلے شہر کے ایک مشرقی محلے میں کیا گیا۔ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔غزہ کے الشفاء ہسپتال نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ایک اسرائیلی ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس نے شہریوں پر دو میزائل داغے۔ہسپتال کے مطابق اس حملے کے بعد چار افراد کی لاشیں اور پانچ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لایا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے سے متعلق موصول ہونے والی رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔علاقے کی وزارت صحت کے مطابق 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک کم از کم 715 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس دوران اس کے پانچ فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ میں میڈیا پر عائد پابندیوں اور محدود رسائی کے باعث ہلاکتوں کے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔












