ناظم بیگ
بلند شہر ،سماج نیوز سروس: بلند شہر کے تھانہ خانپور علاقے کے پالی پرتاپور گاؤں میں لین دین کے تنازع پر ایک نوجوان کا چاقو سے حملہ کرکے بے رحمی سے قتل کر دیا۔ اس کے بعد مقتول کے دوست پر بھی گاؤں میں جاکر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں زخمی ہوئے نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وا ردات کی اطلاع دینے تھانے پہنچے ملزم کو پولیس نے حراست میںلے لیاہے ۔متوفی کے اہل خانہ کی رپورٹ کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر تے ہوئے کشید ہ صورتحال کے پیش نظر گائوں میںپولیس فورس کو تعینات کردیا گیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق پا لی پر تاپور گاؤں کے رہنے والے دیپک ولد راجو (28)پیر کی صبح تقر یبا دس بجے خانپور بازار میں سامان لینے آیا تھا ۔سامان خرید کر وہ اپنی بھتیجی انشیکا (11سال) کے سا تھ اسکوٹی گروسری خریدنے آیا تھا۔ 11 بجے کے قریب، وہ اپنی بھانجی، انشیکا (11) کے ساتھ اسکوٹی سے واپس اپنے گائوں لوٹ رہا تھا ۔ بتایا گیاہے کہ پالی ،بھٹ پورہ کے درمیان سامنے سے آرہے با ئک سوار اودے سنگھ نے دیپک کی اسکوٹی میں ٹکرماردی ۔ٹکر لگنے کے بعد دونوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی ۔اس کے بعد اودے نے دیپک پر چاقو سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا ۔واردات کوانجا م دے کر ملزم نے گائوں میں سمے پال عرف سمو کے گھر پہنچ کر اس پر بھی چاقو سے حملہ کردیا ۔اس کے بعد ملزم واردات کی اطلاع دینے خودہی تھانے پہنچ گیا اور پولیس کوجانکاری دی ۔جسے پولیس نے حراست میں لے لیاہے ۔ گاؤں والوں کے مطابق مقتول اور ملزمان ایک نیٹ ورکنگ کمپنی سے وابستہ تھے۔ انہوں نے تقریباً آٹھ لاکھ روپے کے پیکج خریدے تھے، جس سے متعلق ایک لین دین پر بات ہو رہی تھی۔ جس کے بعد اودے اور متوفی کا جھگڑا ہوا تھا۔ دیپک کے قتل کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انشیکا نامی 11 سالہ بھتیجی لاش کے پاس روتے ہوئے روتی ہوئی واقعہ بیان کر تے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ’’یہ میرے چچا ہیں، کوئی انھیں اٹھا لے۔‘‘ متوفی کی بھتیجی انشیکا نے ڈرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہماری اسکوٹی کو سامنے سے ٹکر ماری گئی اس کے بعد کچھ جھگڑا ہوا اور چچا پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ ایس پی سٹی شنکر پرساد نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقتول کے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔












