• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

پاکستان فائر بندی کی تجویز پر جواب کا منتظر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 7, 2026
0 0
A A
پاکستان فائر بندی کی تجویز پر جواب کا منتظر
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو ایک معاہدے تک پہنچنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دی گئی مہلت کے بعد، جس کے بارے میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ کل منگل کی شام ختم ہو رہی ہے، ایک با خبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور ایرانی فریقین کو جنگ بندی کا ایک منصوبہ موصول ہوا ہے جو غالباً آج پیر سے نافذ العمل ہو سکتا ہے۔روئٹرز کے مطابق ذریعے نے وضاحت کی کہ جنگ بندی کے اس منصوبے کی منظوری آج ہی ہونا ضروری ہے۔ذریعے نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اس منصوبے یا تجویز پر اتفاق کی صورت میں فوری طور پر فائر بندی ہو جائے گی اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی، جبکہ 15 سے 20 دنوں کے اندر حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس تجویز میں یہ شامل ہے کہ اہم بحری گزرگاہ کھولنے کے بدلے میں ایران جوہری ہتھیاروں سے دست بردار ہو جائے گا، اس پر عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں گی اور اس کے منجمد اثاثے بحال کر دیے جائیں گے۔علاوہ ازیں ذریعے نے مزید کہا کہ پاکستان نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا ہے جو رات کے وقت ایران اور امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ دو مراحل پر مبنی ہے، جس کا آغاز فوری فائر بندی سے ہوگا اور اس کے بعد ایک جامع معاہدہ طے پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "تمام نکات پر آج ہی اتفاق ہونا چاہیے”۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابتدائی مفاہمت کو ایک یادداشت کی شکل دی جائے گی اور یہ عمل پاکستان کے ذریعے حتمی طور پر انجام پائے گا جو ان مذاکرات میں رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔ذریعے نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی عہدے دار نے کہا کہ "ہمارا ماننا ہے کہ امریکہ مستقل فائر بندی نہیں چاہتا”۔انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ تہران عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے پر راضی نہیں ہوگا۔مزید برآں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران فیصلے کے لیے کسی بھی الٹی میٹم یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تجویز موصول ہو گئی ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اس سے قبل کئی بار اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ان کا ملک عارضی جنگ بندی قبول نہیں کرے گا، بلکہ وہ دوبارہ جنگ نہ ہونے کی ضمانت کے ساتھ مستقل خاتمہ چاہتا ہے۔یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے گذشتہ روز دھمکی دی تھی کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا اور آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی (جہاں سے دنیا بھر کی تیل اور گیس کی ترسیل کا پانچواں حصہ گزرتا ہے) تو پورے ایران میں تباہی مچا دی جائے گی اور پلوں اور توانائی کی تنصیبات پر بم باری کی جائے گی۔ٹرمپ نے ایرانی فریق کو کل منگل کی شام تک کی مہلت دی ہے جس کے بعد ان کے مطابق جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے”۔ادھر ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدے دار نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ایرانی توانائی کے مراکز پر بم باری کے لیے واشنگٹن کی جانب سے گرین سگنل کا منتظر ہے۔ انھوں اشارہ کیا کہ منصوبہ اور اہداف پہلے ہی طے کیے جا چکے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ پر بات چیت

    امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ پر بات چیت

    اپریل 7, 2026
    پڈوچیری میں راہل گاندھی کا اعلان، کانگریس کا منشور جاری

    پڈوچیری میں راہل گاندھی کا اعلان، کانگریس کا منشور جاری

    اپریل 7, 2026
    انتخابی کمیشن نے 2026 کے انتخابات سے قبل اشتہارات  کے قوانین سخت کیے، پرنٹ مہم کے لیے پیشگی تصدیق لازمی قرار

    انتخابی کمیشن نے 2026 کے انتخابات سے قبل اشتہارات کے قوانین سخت کیے، پرنٹ مہم کے لیے پیشگی تصدیق لازمی قرار

    اپریل 7, 2026
    جے رام رمیش کا دعویٰ:نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا،  ایک دھوکہ تھا، سپریم کورٹ کا سی بی آئی تحقیقات کا حکم

    جے رام رمیش کا دعویٰ:نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا، ایک دھوکہ تھا، سپریم کورٹ کا سی بی آئی تحقیقات کا حکم

    اپریل 7, 2026
    امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ پر بات چیت

    امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ پر بات چیت

    اپریل 7, 2026
    پڈوچیری میں راہل گاندھی کا اعلان، کانگریس کا منشور جاری

    پڈوچیری میں راہل گاندھی کا اعلان، کانگریس کا منشور جاری

    اپریل 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist