• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پڈوچیری میں راہل گاندھی کا اعلان، کانگریس کا منشور جاری

پڈوچیری کا نظامِ حکومت مقامی لوگ چلائیں،کووڈ جیسی بدنظمی اب ایل پی جی بحران میں بھی ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 7, 2026
0 0
A A
پڈوچیری میں راہل گاندھی کا اعلان، کانگریس کا منشور جاری
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو پڈوچیری میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا اور پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔مسٹر گاندھی نے اپنے خطاب میں ریاست کی ترقی، نوجوانوں، خواتین اور عام شہریوں کے مفاد میں کئی اہم وعدوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ 2 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جس سے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے نجی اور سرکاری شعبوں میں 30 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کرنے اور خواتین کو ریلیف کے طور پر پڈوچیری کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت دینے کا وعدہ کیا۔ وہیں سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد کو بڑھا کر 40 سال کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع مل سکے۔ صحت کے شعبے میں کانگریس نے بڑا وعدہ کرتے ہوئے ہر خاندان کو 20 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس کور دینے کی بات کہی۔منشور میں پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے اور اقتدار میں آنے کے چھ ماہ کے اندر مقامی بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ منشور پڈوچیری کے عوام کی امنگوں اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور کانگریس اسے پوری ایمانداری سے نافذ کرے گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی کو پڈوچیری سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، اسی سلسلے میں کانگریس کے اعلیٰ رہنما مسلسل وہاں انتخابی مہم کے لیے پہنچ رہے ہیں۔دریں اثنا کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں مفادِ عامہ کی حکومت ہونا ضروری ہے اور اس کے لیے نظامِ حکومت مقامی عوام کے ذریعے ہی چلایا جانا چاہیے۔مسٹر گاندھی نے پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پڈوچیری کا نظامِ حکومت وہاں کے عوام کے ذریعے چلایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پڈوچیری میں اگر کانگریس اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو وہ عوامی مفاد کے وعدوں پر مبنی ہوگی اور وعدوں کے مطابق کام کرے گی۔انہوں نے کہا، "میں وعدہ کرتا ہوں کہ کانگریس حکومت بننے پر جن وعدوں کے لیے پرعزم رہے گی ان میں پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دلانا اور مقامی بلدیاتی انتخابات 6 ماہ کے اندر کرانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے 2000 روپے ماہانہ امداد دی جائے گی اور سرکاری و نجی شعبوں میں 30,000 نئی ملازمتیں فراہم کر کے خواتین کے لیے مفت بس سفر شروع کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد 40 سال کی جائے گی اور ہر خاندان کے لیے 20 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس دیا جائے گا۔”مسٹر گاندھی نے مزید کہا، "یہ کھوکھلے وعدے نہیں ہیں- یہ وقار اور تحفظ کی بنیاد ہیں۔ آئیے مل کر ایک ایسا پڈوچیری بنائیں جو واقعی یہاں کے لوگوں کی آواز کی عکاسی کرے۔”دریں اثنا کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس رسوئی گیس (ایل پی جی) کے بحران سے نمٹنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور اس وقت بھی وہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے جو ملک کے لوگوں نے کووڈ کے وقت دیکھی تھی۔مسٹر گاندھی نے پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، مودی جی نے کہا تھا – ایل پی جی بحران کو کووڈ کی طرح ہینڈل کریں گے اور سچ میں وہی کیا۔ بالکل کووڈ کے جیسی ہی پالیسی صفر، اعلان بڑے اور بوجھ غریبوں پر۔ ہر روز 500-800 کی دہاڑی کمانے والے نقل مکانی کرنےوالے مزدوروں کے لیے رسوئی گیس پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ رات کو گھر لوٹنے والے مزدور کے پاس چولہا جلانے تک کے پیسے نہیں۔ نتیجہ شہر چھوڑو، گاؤں بھاگو۔” انہوں نے کہا کہ جو مزدور کپڑا ملوں اور فیکٹریوں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، آج وہی ٹوٹ رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر دم توڑ رہا ہے۔اس بحران کی وجہ بتاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، اور یہ بحران آیا کہاں سے۔ سفارت کاری کی میز پر ہوئی اس چوک سے جسے حکومت آج تک تسلیم نہیں کرتی۔ جب انا پالیسی بن جائے تو معیشت چرمرا جاتی ہے، مزدور نقل مکانی کرتے ہیں، صنعتیں تباہ ہوتی ہیں اور ملک دہائیوں پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے۔” انہوں نے بحران کے وقت لوگوں سے خاموش نہ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوال ایک ہی ہے کہ ہر بحران میں سب سے پہلے غریب کیوں مرتا ہے۔ خاموش مت رہو۔ یہ صرف غریب کا نہیں، ہم سب کا سوال ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
Hamara Samaj

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

ADVERTISEMENT