نئی دہلی، (یو این آئی) آسام اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ سے قبل، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔مسٹر کھرگے نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے انتہائی بدعنوان حکومت” کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہیمنت بسوا شرما کی قیادت میں آسام میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے اور وزیراعلیٰ صرف اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سنڈیکیٹ راج” چل رہا ہے، جس کے تحت زمینیں ان کے قریبی لوگوں اور کارپوریٹس کے حوالے کی جا رہی ہیں۔کانگریس صدر نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بی جے پی لیڈر بدعنوانی کے خلاف ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف آسام میں مبینہ کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔انہوں نے کانگریس لیڈروں گورو گگوئی اور سابق وزیراعلیٰ ترون گگوئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ریکارڈ بے داغ رہا ہے اور انہیں کبھی اس طرح کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔مسٹر












