• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

عالمی برادری لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر چیخ اٹھی

وزرائے خارجہ اور رہنماؤں کی شدید مذمت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 10, 2026
0 0
A A
عالمی برادری لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر چیخ اٹھی
Share on FacebookShare on Twitter

بیروت، (یو این آئی) عالمی برادری لبنان پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر چیخ اٹھی ہے، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور رہنماؤں نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جنگ بندی کی پائیداری کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، انھوں نے لبنان کے صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے خلاف وہ لبنان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔فرانسیسی صدر نے کہا میں اسرائیل کی جانب سے لبنانی شہریوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ انھوں نے لبنان کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت اور خودمختاری کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ نیتن یاہو کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی توہین ناقابل برداشت ہے، لبنان پر حملے کر کے اسرائیل نے بین الاقوامی قانون کی توہین کی ہے، آج ہی نیتن یاہو نے لبنان کے خلاف اپنا سب سے بڑا حملہ کیا ہے، اب بولنے کا وقت ہے، لبنان کو جنگ بندی میں شامل کیا جانا چاہیے۔ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا عالمی برادری کو بین الاقوامی قانون کی اس نئی خلاف ورزی کی مذمت کرنی چاہیے، یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ معاہدے کو معطل کرنا چاہیے اور اسرائیل کے پاس ان مجرمانہ کارروائیوں کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں ہونا چاہیے۔ قطر کی جانب سے اسرائیلی حملوں کی مذمت اور لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے، قطر نے عالمی برادری سے اسرائیل کے لبنان پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا، مصر نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو خطے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش قرار دیا، ترکیہ اور اٹلی کی جانب سے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی اور کشیدگی روکنے پر زور دیا گیا۔ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا نیتن یاہو امن کے لیے بین الاقوامی کو ششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، لبنان میں حملے صورت حال کو مزید خراب کر رہے ہیں، عالمی برادری کو اسرائیل کے لبنان پر قبضے کو فوری ختم کرانا چاہیے۔عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی گئی، عمان کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں اور لبنان کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عمان کی جانب سے لبنان میں شہادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات کرے۔اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی گئی اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا، ریڈکراس نے لبنانی شہری علاقوں پر اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، لبنانی شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 254 افراد شہید اور 1165 زخمی ہوئے۔ایک ایرانی عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو لبنان میں جرائم کی سزا دیں گے، ایران امریکہ جنگ بندی میں پورا خطہ شامل ہے، اسرائیل وعدوں کی خلاف ورزی کے لیے جانا جاتا ہے، اس کو صرف گولیوں سے روکا جائے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    اپریل 10, 2026
    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    اپریل 10, 2026
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist