• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ملک میںپھر یکساں شہری قانون کی گونج :مولانا محمدجمال الدین رشادی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 11, 2026
0 0
A A
ملک میںپھر یکساں شہری قانون کی گونج :مولانا محمدجمال الدین رشادی
Share on FacebookShare on Twitter

بنگلور ،پریس ریلیز،ہماراسماج: نماز جمعہ سے قبل ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد جمال الدین صاحب صدیقی رشادی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم الدین گنگانگر بنگلور32نے خطبہ جمعہ میں ہندوستان میں یکساں سیول کوڈ کا نفاذ کے موضوع پر بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہمارا ملک ہندوستان جہاں صدیوں سے اسلام ہے، صدیوں سے مسلمان اپنی تمام اسلامی اور مذہبی تشخصات اور امتیازات کیساتھ آباد ہیں، جس ملک میں صدیوں مسلمانوں نے حکومت کی ہے، مسلم بادشاہوں، مسلم حکمرانوں کا دور حکومت ایک روشن باب ہے، ملک کی تاریخ میں مسلم بادشاہوں کا دور حکومت سنہرے حروفوں سے لکھا ہوا ہے، جب انگریز ملک میں آے اور انھوں نے اپنی عیاری اور شاطر دماغی سے اقتدار پر قبضہ کرلیا، ملک انگریزوں کا غلام ہوگیا، ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں مسلمانوں نے دی ہیں، آزادی کی خاطر لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جان قربان کیا ہے، ہزاروں علماء کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، تاریخ تحریک آزادی ہند میں سب کچھ موجود ہے، طویل جدو جہد قربانیوں اور شہادتوں کے بعد ملک1947 میںآزاد ہوا، بد قسمتی آزادی کے بعد ملک تقسیم بھی ہوگیا، اب آزاد ہندوستان میں حکومت چلانے کیلے، امن و امان قائم رکھنے کیلئے، نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلے، ملک میں مختلف مذاہب کے لوگوں اور مختلف قبائل کے حقوق کے تحفظ کیلے ماہر قانون، صاحب علم و بصیرت، دانشوروں، انسانیت نواز احباب پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، ان سب نے مل کر ملک کا آئین اور دستور بنایا26جنوری1950؁ء کو قانون ساز اسمبلی نے اس کو منظورکیا، مولانا نے دوران خطاب فرمایا دستور ہند کے رہنما اصولوں کے تحت دفعہ 44میں کہا گیاہے، حکومت پورے ملک میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کی کوشش کرے گی، ایسا نہیں ہے حکومت پورے ملک میں یکساں سیول کوڈ نافذکرے گی، اس کا مطلب یہ تھا نکاح، طلاق، خلع، وراثت، تبنیت اور دیگر عائلی قوانین بلاتفریق مذہب و ملت ملک کے تمام شہریوں، باشندوں کیلے یکساں ایک ہی ہوں گے، یہ ایسا مسئلہ تھا ایسا دستوری فیصلہ تھا جو ملک کے مسلمانوں کیلے کسی صورت میں کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو سکتا تھا، ملک بھر میں مسلمانوںنے اس کے خلاف احتجاج کیا حکمرانوں تک اپنا موقف پہنچایا، مسلمان یکساں سیول کوڈ کا نفاذ ملک میں اسلام میں مداخلت سمجھتا ہے، اسلامی قانون میں مداخلت سمجھتا ہے، شریعت مطہرہ میں مداخلت سمجھتا ہے، اس زمانے میں ہی دستور ساز اسمبلی میں یہ اعلان کیا گیا اور مسلمانوں کو حکومت کی طرف سے اطمینان دلایا گیا ملک میں مسلم پرسنل لاء میں اسلامی قانون میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی جاے گی، حکومت کی یقین دہانی کے باوجود ملک میں حکومت کی طرف سے یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کیلے اقدامات کیے گئے ہیں، لیکن کھبی کامیابی نہیں ملی، 1963میں حکومت کی طرف سے ایک کمیشن مقرر کیے جانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا، جس کا مقصد ملک میں مسلم پرسنل لاء میں تبدیلی پر غور فکر اور اس کے لئے عملی راہوں کی تلاش تھی، لیکن مسلمانوں کی شدید مخالفت کی وجہ سے یہ کمیشن مقرر نہیں کیا جاسکا، 1972 میں پھر اسی پالیسی کو دہرایا گیا ملک کی پارلیمنٹ میں متبنّٰی بل(منہ بولا بیٹا ، لے پالک) پاس کیا گیا، مسلمانوں کی پھر شدید مخالفت کے بعد مسلمانوں کو اس بل سے الگ رکھا گیا مسلمان اس بل پر نہیں اپنے اسلامی قانون پر عمل کریں گے، اس کے بعد ہی ملک میں ہمارے اکابر علماء کرام، ماہر قانون، دانشوران نے اٰل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو قائم کیا جو الحمدﷲ اس ملک میں اسلام اور اسلامی قوانین کے تحفظ کیلے برابر قابل قدر اقدامات کر رہا ہے، مولانا نے دوران خطاب فرمایا حالیہ دنوں ملک کی دو ریاست اتراکھنڈ اور گجرات کی قانون ساز اسمبلی میں جس نام نہاد یونیفارم سیول کوڈ، یو سی سی، یکساں شہری قانون بل منظورکیا گیا ہے، یہ شریعت مطہرہ اور مسلمانوں کے عائلی قانون اور معاملات میں کھلی مداخلت ہے، ملک کے مسلمانوں کو یہ قانون کسی صورت میں منظور نہیں ہے، ملک کے مسلمانوں کا اتراکھنڈا ور گجرات کی قانون ساز اسمبلی سے یہ مطالبہ ہے اس شہری قانون کو فوری طور پر روک دیا جائے، موجودہ حالات میں یہ نہ ضروری ہے اور نہ ہی مناسب ہے اس کا نفاذ تو شہر یوں کے بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی کے بالکل خلاف ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    خواتین کے لیے 6500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص: نائب سنگھ سینی

    اپریل 11, 2026
    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کا لیا حلف

    اپریل 11, 2026
    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اتر پردیش الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

    اپریل 11, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    خواتین کے ریزرویشن پر کانگریس کا مرکز پر یو ٹرن کا الزام

    اپریل 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist