• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

امریکہ اور ایران کے درمیان 21 گھنٹے طویل مذاکرات کے باوجود کوئی معاہدہ نہ ہو سکا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 13, 2026
0 0
A A
پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد،  (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک بات چیت جاری رہی، مگر کوئی حتمی معاہدہ طے نہ ہو سکا۔ امریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وک آف اور جریڈ کشنر کر رہے تھے، جبکہ ایرانی وفد میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باغیر غالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت 71 افراد شامل تھے۔ مذاکرات کے اختتام کے بعد دونوں وفود اپنے اپنے ممالک واپس لوٹ گئے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا، "ہم گزشتہ 21 گھنٹوں سے بات چیت کر رہے تھے اور کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال ہوا، مگر افسوس کہ ہم کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے طویل مدت تک جوہری ہتھیار نہ بنانے کی کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ان کا مسلسل رابطہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے رہا، اور دیگر اعلیٰ حکام جیسے مارکو ربیو پیٹ ہیگ سیتھ، اسکاٹ بیسنٹ اور امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر ایڈمرل براڈ کووپر سے بھی مشاورت کی گئی۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے حد سے زیادہ مطالبات کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغئی نے کہا کہ کچھ امور پر اتفاق ہوا، مگر دو تین اہم نکات پر اختلاف برقرار رہا، جس کے باعث کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔ انہوں نے اس مذاکراتی دور کو گزشتہ ایک سال میں سب سے طویل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت 40 دن کی جنگ کے بعد عدم اعتماد کے ماحول میں ہوئی، اس لیے کسی بڑے اتفاقِ رائے کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز جیسے نئے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ ترجمان نے زور دیا کہ سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی اور یہ قومی مفادات کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان اور خطے کے دیگر دوست ممالک کے درمیان رابطے جاری رہیں گے، اور پاکستان کی حکومت و عوام کا مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔دریں اثنا ایران اور امریکہ کئی امور پر متفق ہوئے لیکن دو تین اہم معاملوں پر عدم اتفاق کی وجہ سے اسلام آباد میں ہوئی بات چیت کے بعد معاہدہ نہیں ہوسکا۔ یہ اطلاع ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دی ہیں۔مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، مسٹر بقائی نے کہا کہ ہمارے درمیان کئی معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا تھا لیکن دو تین اہم امور پر ہمارے خیالات مختلف تھے اور آخر کار مذاکرات کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آٹھ اپریل کی رات ایران کے ساتھ دو ہفتوں کے جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد، ایران اور امریکہ نے ہفتہ کو اسلام آباد میں مذاکرات کیے۔اتوار کی صبح امریکی وفد کے سربراہ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران اور امریکہ طویل بات چیت کے دوران کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں اور امریکی وفد کسی معاہدے کے بغیر واپس جاررہا ہے۔ دریں اثنا ایران نےآبنائےہرمز سے روزانہ تقریباً 10 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سپر ٹینکروں کے لیے فیس 20 لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ یہ اطلاع دی اسٹریٹ وال جرنل کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق مختلف ممالک کے جہاز مالکان اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ساتھ اس آبی راستے سے گزرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس راستے سے گزرنے والے جہازوں کو مخصوص طے شدہ راستوں پر ہی چلنا ہوگا اور ضروری اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ قابلِ ذکر ہے کہ بدھ کی رات امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ آبی گزرگاہ دنیا میں تقریباً 20 فیصد تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    اپریل 13, 2026
    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    اپریل 13, 2026
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist