سید پرویز قیصر
انگلینڈ کے جوس ؓتلر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 14000رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے گجرات ٹائٹنس کی جانب سے کھیلتے ہوئے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف لکھنو میں کھیلے گئیانڈین پریمیر لیگ کے میچ میں اپنی60 رن کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔ وہ51 منٹ میں37 بالوں پرگیارہ چوکوں کی مدد سے۷یہ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں چودہ ہزار رن بنانے والے باجوس بٹلر انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پہلے اور کل ملاکرپانچویں کھلاڑی بنے۔ انہوں ے2009 سے اب تک جو497 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی 468 اننگوں میں35.05 کی اوسط اور146.31 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ آٹھ سنچریوں اورسو نصف سنچریوں کے ساتھ14021 رن بنائے ہیں۔ وہ29 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکو124 رن ہے جو انہوں نے راجستھان رائلزکی جانب سے سن رایزرس حیدرآباد کے خلاف دہلی میں2 مئی2021 کو95 منٹ میں64 بالوں پر11 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم55 رن سے فاتح رہی تھی۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2005 اور2022 کے درمیان جو463 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی 455 اننگوں میں36.22 کی اوسط اور 144.75 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ22 سنچریوں اور88 نصف سنچریوں کی مدد سے14562 رن بنائے ہیں۔ وہ30 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہے اور ان کا سب سے زیادہ آوٹ ہوئے بغیر175 رن ہے جو انہوں نے رائل چلنجرس بنگلور کی جانب سے پونہ واریرس کے خلاف بنگلور میں 23 اپریل 2013 کو102 منٹ میں66 بالوں پر13 چوکوں اور17 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ کریس گیل نے1132چوکے اور1056 چھکے مارے ہیں ْ جو اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کیرون پولارڈ نے2006 سے ابھی تک جو735 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی652 اننگوں میں 31.62کی اوسط اور 150.96کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور67 نصف سنچریوں کی مدد سے14482رن بنائے ہیں۔ وہ30 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور104 رن ہے جو انہوں نے سینٹ لوسیا اسٹارس کی جانب سے باربا ڈوس ٹریڈنتس کے خلاف گروس آئسلیٹ میں17 اگست2018 کو54 بالوں پر چھ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو38 رن سے جیت حاصل ہوئی تھی۔
انگلینڈ کے ایلکس ہیلس ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے2009 سے اب تک جو528 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی523 اننگوں میں29.91 کی اوسط اور144.51 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سات سنچریوں اور92 نصف سنچریوں کے ساتھ14449 رن بنائے ہیں۔ وہ46 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر119 رن ہے جو انہوں نے جمائیکاٹلاوہاس کی جانب سے سینٹ لوسیا کنگس کے خلاف پروڈینس نے17 ستمبر 2023 کو95 منٹ میں57 بالوں پر12 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم122 رن سے فاتح رہی تھی۔
اس فہرست میں چوتھا مقام آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ وارنر کے پاس ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2007 سے اب تک جو436 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی435 اننگوں میں36.96 کی اوسط اور140.61 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دس سنچریوں اور116 نصف سنچریوں کی مدد سے14121 رن بنائے ہیں۔ وہ28 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر 135 رن ہے جو انہوں نے نیو ساوتھ ویلز کی جانب سے چنئی سپر کنگس کے خلاف چنئی میں4 اکتوبر2011 کو 69 بالوں پر 11 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا اور اپنی ٹیم کو46 رن سے جیت دلائی تھی۔












