نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس نے پیر کے روز اپنے تمام لوک سبھا اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے ایک سخت تھری لائن وہپ جاری کیا ہے، جس میں انہیں 16 سے 18 اپریل تک ایوان میں لازمی موجودگی کی ہدایت دی گئی ہے۔ پارٹی نے خصوصی سیشن کے دوران زیرِ بحث آنے والے معاملات اور ووٹنگ کو انتہائی اہم مسائل” قرار دیا ہے۔اس ہدایت نامے میں پارٹی نے اپنے تمام اراکین کو حکم دیا ہے کہ وہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو "صبح 11:00 بجے سے ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے تک موجود رہیں” اور ہرحال میں پارٹی کے موقف کی حمایت کریں”۔ اس مراسلے پر "انتہائی اہم” درج کیا گیا ہے، جو کہ آنے والی قانون سازی کی کارروائی کی حساسیت اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔یہ قدم 16 اپریل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے ناری شکتی وندن ادھینیم 2023(جسے عام طور پر خواتین کا ریزرویشن بل کہا جاتا ہے) سے متعلق مجوزہ ترمیم اور حد بندی بل(ڈی لمیٹیشن بل) کو آگے بڑھائے جانے کی توقع ہے۔












