• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران کے جوہری پروگرام پر ڈیڈ لاک

امریکہ 20 سالہ پابندی کا خواہاں، تہران 5 سال پر آمادہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 15, 2026
0 0
A A
ایران کے جوہری پروگرام پر ڈیڈ لاک
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک، (یو این آئی) ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں تہران کا جوہری پروگرام اختلاف کی وجہ بنا۔امریکی نشریاتی ادارے ایکسیوز کے مطابق واشنگٹن نے یورینیئم افزودگی پر 20 سالہ پابندی کی تجویز پیش کی، جبکہ ایران نے زیادہ سے زیادہ 5 سال کے لیے اس عمل کو معطل کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے ایرانی جوہری سرگرمیوں کی معطلی سے متعلق تجاویز کا تبادلہ کیا، تاہم کسی بھی معاہدے کی مدت کے معاملے پر واضح اختلاف برقرار رہا۔ رپورٹس کے مطابق تہران نے یورینیئم افزودگی کو 5 سال تک معطل کرنے کی پیشکش کی، جسے ٹرمپ انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے 20 سالہ مدت پر اصرار کیا۔ اس حوالے سے نیویارک ٹائمز نے 2 سینئر ایرانی اور 1 امریکی عہدیدار کے حوالے سے تفصیلات شائع کی ہیں۔یہ پیش رفت ٹرمپ انتظامیہ کے سابقہ مؤقف سے نمایاں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اندرونِ ملک یورینیم افزودگی کو مستقل طور پر ختم کرے، کیونکہ اس سے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔ سیاسی ماہر ایان بریمر کے مطابق جاری اختلافات کے باوجود امکان ہے کہ امریکہ اور ایران یورینیئم افزودگی کی معطلی کے لیے ساڑھے 12 سالہ معاہدے پر متفق ہو جائیں۔امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات تھی، جبکہ یہ ایران کے 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد سب سے اعلیٰ سطح کا رابطہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ تہران کے جوہری پروگرام پر تعطل کے باعث اسلام آباد مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے، اس کے باوجود حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا عمل مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اور امن معاہدے کی راہ اب بھی موجود ہے، حتیٰ کہ پیر کے روز امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے آغاز نے تقریباً ایک ہفتہ قبل ہونے والی جنگ بندی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ فریقین کے درمیان آمنے سامنے مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist