واشنگٹن، (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوئی پوپ لیو کو بتائے کہ ایران نے گزشتہ 2 ماہ میں کم از کم 42 ہزار نہتے اور معصوم مظاہرین کو قتل کیا ہے اور ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 2 روز قبل ٹرمپ نے پوپ لیو کو جرائم پر کمزور اور خارجہ پالیسی میں ناکام قرار دیا تھا۔
امریکی صدر کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں آئے ہیں جب پوپ لیو جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ایران پر تھوپی گئی جنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پوپ کا ٹرمپ کے ریمارکس کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی خوف نہیں اور میں جنگ کی ہولناکیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔












