نئی دہلی ،سماج نیوز سروس:شمال مشرقی دہلی کے نیو جعفرآباد میں واقع معروف تعلیمی ادارے ’ہدیٰ ماڈرن پبلک سیکنڈری اسکول‘ نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی دسویں جماعت کے سی بی ایس ای بورڈ امتحانات میں ۱۰۰ فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔۴۵ بچے ڈسٹنکشن حاصل کئے ۔ اس شاندار نتیجے پر طلبہ، اساتذہ اور مقامی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔امسال اسکول کی تین طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمرہ شمیم ۸۰ فیصد نمبرات کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔عائشہ انصاری ۷۷ فیصد نمبرات کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔ہدیٰ فاطمہ ۷۲ فیصد نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسکول کے مینیجر حاجی اکرام حسن نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام کامیاب طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمارے اساتذہ کی محنت اور بچوں کی لگن کا نتیجہ ہے کہ ہم ہر سال کی طرح اس بار بھی سو فیصد رزلٹ دینے میں کامیاب رہے۔ ہمارا مقصد عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی اور اسلامی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے باوقار شہری بن سکیں۔مقامی لوگوں نے اسکول کی مسلسل عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے حاجی اکرام حسن کو مبارکباد پیش کی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ برسوں سے نیو جعفرآباد کا نام روشن کر رہا ہے اور یہاں کے بچوں کو معیاری انگلش میڈیم تعلیم فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔












