نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سمراٹ چودھری کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مسٹر چودھری اپنے تجربے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے میں کامیاب ہوں گے۔مسٹر مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا، "بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر سمراٹ چودھری جی کو بہت بہت مبارکباد اور ڈھیروں نیک خواہشات! ان کی توانائی، عوامی خدمت کے تئیں لگن اور زمینی تجربہ ریاست کے لیے انتہائی مفید ثابت ہونے والا ہے۔” وزیر اعظم نے مزید کہا، "مجھے مکمل یقین ہے کہ ان کی (مسٹر چودھری کی) ماہرانہ قیادت میں عوام کی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے بہار ہمہ جہت ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔”قابلِ ذکر ہے کہ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے لیڈر مسٹر نتیش کمار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بدھ کو بی جے پی کے مسٹر چودھری کی قیادت میں بہار میں نئی کابینہ کو پٹنہ میں حلف دلایا گیا۔ مسٹر چودھری نتیش حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ تھے۔دوسری اور وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع اور روایات کو اجاگر کرتے ہوئے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو سمیت علاقائی نئے سال کے تہواروں کے موقع پر ملک بھر کے لوگوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ان تہواروں کو منانے والے شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جو ملک کے مختلف حصوں میں روایتی نئے سال کی شروعات کی علامت ہیں۔












