• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

خواتین ریزرویشن بل پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید ٹکراؤ

خواتین کے ریزرویشن بل پر بحث کا دوسرا رخ: اپوزیشن کے شدید تحفظات اور حد بندی پر سوالات،وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے آغاز پر خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت تاریخی قدم کا خیر مقدم کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 17, 2026
0 0
A A
خواتین ریزرویشن بل پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید ٹکراؤ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی)پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین کے ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن ادھینیم) پر بحث کے دوران جہاں حکومتی اراکین نے اسے خواتین کی بااختیاری کا سنگِ میل قرار دیا، وہیں اپوزیشن نے اس کی ٹائمنگ اور نفاذ کے طریقے پر سنگین سوالات اٹھائے۔کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے حکومت کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بل محض ایک سیاسی اداکاری ہے۔ انہوں نے کہا”حکومت مردم شماری اور حد بندی کی شرط لگا کر اس بل کو الجھا رہی ہے۔ اگر نیت صاف ہوتی تو اسے 2024 کے انتخابات سے پہلے ہی نافذ کیا جا سکتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتوں میں خواتین کو ریزرویشن راجیو گاندھی کے دور میں ملا اور ملک کو پہلی خاتون وزیر اعظم اور صدر بھی کانگریس نے ہی دیے۔این سی پی (ایس پی) کے ڈاکٹر امول کولہے نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین کے ریزرویشن کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ملک بھر سے جو لاکھوں خواتین لاپتہ ہو رہی ہیں، ان پر بحث کیوں نہیں کی جا رہی؟ انہوں نے اسےاحسان کے بجائے حق قرار دیا۔دوسری جانب بی جے پی کی بانسری سوراج نے بل کی حمایت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں خواتین کا درجہ ہمیشہ بلند رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت خواتین کی سیاسی نمائندگی کو یقینی بنا کر ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر رہی ہے۔شیو سینا کے نریش مہسکے نے اس دن کو پارلیمانی تاریخ کا "سنہرا دن” قرار دیتے ہوئے کہا "یہ بل خواتین کو صرف ریزرویشن نہیں دے گا بلکہ پالیسی سازی میں انہیں اہم مقام عطا کرے گا۔ کانگریس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔”ناری شکتی سے ناری قیادت تکلوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی شامبھوی چودھری نے وزیر اعظم مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان خواتین کی ترقی سے خواتین کی قیادت میں ترقی کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر سیاسی ارادے کی کمی کا الزام لگایا۔دریں اثنا خواتین کے ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن ادھینیم) پر پارلیمنٹ میں جاری بحث کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی منشا، مردم شماری میں تاخیر اور حد بندی کی شرائط پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ مختلف علاقائی جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ بل خواتین کو فوری انصاف فراہم کرنے کے بجائے مستقبل کے نامعلوم وعدوں پر مبنی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ابھے کمار سنہا نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کے تحت حد بندی کمیشن کو جو اختیارات دیے گئے ہیں، وہ 140 کروڑ عوام کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نئی مردم شماری کا انتظار کرنے کے بجائے پرانی بنیادوں پر بل لا کر عجلت کا مظاہرہ کیا ہے۔اس بل کا فائدہ غریب اور پسماندہ خواتین کے بجائے صرف مراعات یافتہ اور خوشحال طبقے کی خواتین تک محدود رہے گا۔ سماج وادی پارٹی کے لال جی ورما نے حکومت پر ڈھنڈورا پیٹنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کی نیت صاف ہوتی تو اس بل کو لٹکانے کے بجائے فوری طور پر نافذ کیا جاتا۔ ان کے مطابق، خواتین کو ریزرویشن کے نام پر محض بہلایا جا رہا ہے اور حکومت عملی طور پر انہیں یہ حق دینے سے کتراتی رہی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ جس انداز میں یہ بل لایا گیا ہے، اس سے جمہوری روایات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر جنوبی ریاستوں میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کا ذکر کیا، جہاں حد بندی کے عمل کو لے کر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سبارائن نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ انگریزوں کی طرح” آمرانہ طرزِ عمل اختیار نہ کرے۔ انہوں نے کہا تمل ناڈو جیسی ریاستوں میں حد بندی کے خلاف شدید احتجاج ہو رہا ہے اور لوگ کالے لباس پہن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن سے مشاورت کرتی، لیکن یکطرفہ فیصلے کی وجہ سے اس بل میں بہت سی خامیاں رہ گئی ہیں جو ریاستوں کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ آج سے شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک تاریخی قدم” ہے، جس سے عوامی زندگی میں خواتین کے وقار اور نمائندگی کو آگے بڑھانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا، "آج سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے ذریعے ہمارا ملک خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ ہماری ماؤں اور بہنوں کا احترام ملک کا احترام ہے، اور اسی جذبے کے ساتھ ہم اس سمت مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔”ایک سنسکرت شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا، "تم ابھرو اور اپنی کرنوں سے دنیا کو منور کرو۔ کنوا خاندان کے رشیوں نے خوشحالی اور فراوانی کے لیے اپنی حمدوں کے ذریعے تمہیں پکارا ہے،” جس کے ذریعے انہوں نے قومی ترقی میں خواتین کے مرکزی کردار پر ثقافتی اور فلسفیانہ زور دیا۔یہ تبصرے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پارلیمنٹ کا ایک نایاب خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں قانون ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی تجاویز سمیت اہم قانون سازی کے اقدامات متوقع ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
Hamara Samaj

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

ADVERTISEMENT