احمد آباد، (یو این آئی) گجرات ٹائٹنز نے جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کونر ایسٹرہوئزن کو آئی پی ایل 2026 کے باقی میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ وہ انگلی کی چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے ٹام بینٹن کی جگہ لیں گے۔24 سالہ ایسٹرہوئزن نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے 145.98 کے اسٹرائیک ریٹ سے 200 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ اپنے پہلے ہی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں انہوں نے ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘ کا خطاب جیتا اور جنوبی افریقہ کو 3-2 سے سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران انہوں نے 13 چھکے بھی لگائے۔ایسٹرہوئزن ایس اے 20 لیگ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن اور حال ہی میں پریٹوریا کیپیٹلز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ وہ 75 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر گجرات ٹائٹنز کے ساتھ معاہدہ کریں گے اور جوس بٹلر کے بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ گجرات ٹائٹنز نے اب تک چار میچوں میں دو جیتے اور دو ہارے ہیں۔












