• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران کا لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم ، امید ہے کہ حزب اللہ بہتر رویہ اپنائے گی : ٹرمپ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 18, 2026
0 0
A A
ایران کا لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم ، امید ہے کہ حزب اللہ بہتر رویہ اپنائے گی : ٹرمپ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن،(ہ س)۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی دس روزہ جنگ بندی کے دوران حزب اللہ’بہتر رویہ‘ اختیار کرے گی۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ حزب اللہ اس اہم مدت کے دوران بہتر اور اچھے طریقے سے پیش آئے گی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے ایک عظیم لمحہ ہو گا، اب مزید قتل و غارت نہیں ہونی چاہیے … آخر کار امن قائم ہونا چاہیے۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ‘۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے جمعرات کی شام اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’لبنان میں جنگ کا خاتمہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ تھا‘۔انہوں نے اشارہ کیا کہ ایران نے شروع سے ہی مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران لبنان سمیت پورے خطے میں بیک وقت جنگ بندی قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تہران جنوبی لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات میں لبنانی راستہ ایرانی راستے سے الگ ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دس روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو جمعرات کو گرین وچ وقت کے مطابق 21:00 بجے شروع ہو رہی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ اس معاہدے میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ بھی شامل ہو گی۔ادھر نیتن یاہو نے جمعرات کو ایک ٹیلی ویڑن خطاب میں واضح کیا کہ اسرائیل نے دس دن کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، لیکن وہ جنوبی لبنان میں سرحد کے ساتھ ساتھ دس کلومیٹر گہرائی تک ’سکیورٹی زون‘ برقرار رکھے گا۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے دو شرائط رکھی ہیں : حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور ایک مستقل امن معاہدہ جو ’طاقت پر مبنی‘ہو۔نیتن یاہو نے ان دو شرائط کو مسترد کرنے کی تصدیق کی جو حزب اللہ نے طے کی تھیں، یعنی لبنانی علاقوں سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور ’خاموشی کے بدلے خاموشی‘ کے اصول پر مبنی جنگ بندی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    اپریل 18, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    اپریل 18, 2026
    ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

    ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

    اپریل 18, 2026
    حج 2026   کیلئے ہندوستانی عازمین کا پہلا دستہ آج روانہ

    حج 2026 کیلئے ہندوستانی عازمین کا پہلا دستہ آج روانہ

    اپریل 18, 2026
    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس مجلس عاملہ میں یوسی سی کے خلاف جد وجہد کا اعلان

    اپریل 18, 2026
    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    خواتین کے ریزرویشن پر تعطل،آئینی ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا

    اپریل 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist