محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: تنظیم فروغ اُردو میوات کےقائم مقام صدرمولاناظہیر احمد کی صدارت میں جمعہ کوتنظیم فروغ اردو کے انتظامیہ سیل کی میٹنگ تنظیم کے صدر دفتر نوح گو شالہ روڈ پر منعقد ہوئی۔ڈاکٹرقمرالدین ذاکرکی سرپرستی میں منعقد میٹنگ میں نظامت کے فرائض تنظیم کے سیکریٹری مولانامحمد حارث مدنی نے انجام دیئے۔میٹنگ میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جن میں نئے تعلیمی سال کے آغاز میں6ویں سے12ویں تک اختیاری زبان الاٹ کرنے کے تعلق سے محکمہ تعلیم دفترنوح سے لیٹر جاری کرانا،جس میں ہدایت ہو کہ کسی طالب علم کو اس کی مرضی کے بغیر کوئی زبان نہ دی جائے۔اس کام کی ذمہ داری ماسٹر ذاکر و ماسٹر نسیم کو سونپی گئی۔تنظیم کی عام میٹنگ کے انعقاد کے تعلق سے فیصلہ لیا گیا کہ عام میٹنگ آئندہ اشاءاللہ 26 اپریل بروز اتوار اٹاوڑ میں منعقد کی جائے گی۔میٹنگ کے دوران تنظیم کے ایک کوآرڈینیٹر کی تعیین عمل میں آئی اور یہ ذمہ داری جناب راشد صاحب نظام پور کو تفویض کی گئی۔تنظیم فروغ اردو کے اکاؤنٹ اور بیلنس شیٹ کی ذمہ داری جناب ذاکر صاحب آکیڑا کو سونپی گئی۔علاوہ ازیں ایم ائی ایس پارٹل پر بچوں کے اندراج کرانے کا لائحہ عمل،حکومت کی جانب سے ہو رہے سینسس میں تنظیم فروغ اردو کا کردار اور بیداری مہم چلانا،تنظیم فروغ اردو کے ذریعے سماج میں تعلیمی بیداری اور اردو کے فروغ کے لیے مہم کا لائحہ عمل تیار کرنا،سرکاری افسز میں اردو ترجمان کی تعیین کی مہم اور اردو کو تیسری زبان کا درجہ دلانے کی مہم شروع کرنا اور میوات کے افیسرز کو اس تعلق سے واقف کرانا-اللہ پاک دعا ہے کہ تنظیم کے ان نیک ارادوں کو پورا فرمائے۔












