• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

لکھنؤمیں بھیانک آتشزدگی: جمعیۃ علماءکے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ اور امدادی کارروائیاں

مفتی محمد عفان منصورپوری اور مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی خصوصی ہدایت پر متاثرین میں بستروں اور نقد رقوم کی تقسیم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 21, 2026
0 0
A A
لکھنؤمیں بھیانک آتشزدگی: جمعیۃ علماءکے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ اور امدادی کارروائیاں
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ،سماج نیوز سروس : گزشتہ 15 اپریل کو لکھنؤکی ایک جھگی بستی میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آنے والے المناک سانحے اور 300 سے زائد جھگیوں کے خاکستر ہونے پر جمعیۃ علماء اتر پردیش نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اس دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی صدر جمعیۃ علماء اترپردیش مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری اور ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی خصوصی ہدایت و رہنمائی میں، جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ناظمِ تنظیم مفتی ظفر احمد قاسمی کی قیادت میں متاثرہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا اور زمینی حقائق کا جائزہ لے کر ریلیف کا کام انجام دیا۔ وفد نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ آگ کی شدت اس قدر خوفناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورا علاقہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ وہاں بسنے والے 300 سے زائد غریب اور محنت کش خاندان اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی اور روزمرہ کی تمام ضروریاتِ زندگی سے یکسر محروم اور تہی دست ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائر بریگیڈ اور سرکاری انتظامی عملہ آگ بجھانے کے لیے دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا، جس کے نتیجے میں نقصان کا دائرہ انتہائی وسیع ہو گیا اور سارا علاقہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ متاثرین کی فوری داد رسی کے لیے وفد نے جمعیۃ علماء اتر پردیش کے رکن منتظمہ شفیع احمد کانپور اور دیگر مقامی ذمہ داران کے ہمراہ بڑے پیمانے پر ابتدائی راحتی کارروائیاں انجام دیں۔ فوری ضرورت کے پیش نظر متاثرین کو بچھانے کے لیے بستر اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا، نیز بڑی تعداد میں متاثرہ خاندانوں کی نقد رقوم کے ذریعے مالی اعانت بھی کی گئی۔ اس المناک سانحے پر صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش مفتی سیدمحمد عفان منصورپوری نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”آزمائش کی اس سخت گھڑی میں ہم ان مصیبت زدگان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انسانی ہمدردی اور اسلامی تعلیمات کا اولین تقاضا ہے کہ ہم اپنے ان بے گھر ہونے والے بھائیوں کے دکھ درد کو بانٹیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں۔“ ناظم اعلیٰ، مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”یہ وقت عملی اقدام کا ہے۔ حکومت اور مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی غفلت کا ازالہ کرے اور فوری طور پر ان غریب خاندانوں کے مناسب معاوضے اور بازآبادکاری کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ جمعیۃ علماء اپنے محدود وسائل کے باوجود متاثرین کی مکمل بحالی تک میدان عمل میں موجود رہے گی۔“ متاثرہ علاقے میں وفد کی قیادت کر رہے ناظم تنظیم مفتی ظفر احمد قاسمی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”مظلومین اور مصیبت زدگان کی مدد کرنا قرب خداوندی کا بہترین وسیلہ ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    اپریل 21, 2026
    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    اپریل 21, 2026
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist