سید پرویز قیصر
لکھنو سپر جائنٹس کے افتتاحی بلے باز آیوش بدونی نے19 ویں انڈین پریمیر لیگ میںپانچ سواں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ نیو چنڈی گڈھ کے مہاراجہ یدوویندا سنگھ انٹر نیشیل اسٹیڈیم میں اتوار( 19 اپریل)کو پنجاب کنگس کے تیز بالر ژیور بارٹلیٹ کی بال پر35 رن کی اننگ میں انکا واحد چھکا29 ویں میچ کی 57 ویں اننگ میں پانچ سواں تھا۔
انڈین پریمیر لیگ کے کسی ایک سیزن میں یہ دوسرے سب سے تیز پانچ سو چوکے ہیں ۔گذشتہ سال پانچ سواں چھکا28 ویں میچ کی56 ویں اننگ میں مارا گیا تھا جو سب سے تیز پانچ سو چھکے تھے۔ 2024 میں پانچواں چھکا30 ویں میچ کی59 ویں اننگ میں مارا گیا تھا۔
پنجاب کنگس و اورلکھنو سپر جائنٹس کے درمیان میچ کے اختتام تک جو509 چھکے مارے گئے ہیں وہ86 کھلاڑیوں نے مارے ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کے رجت پاٹیدار چھ اننگوں میں22 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں جبکہ دوسرے مقا م مشترکہ طورپر راجستھان رائلز کے ویبھو سوریہ ونشی اورپنجاب کنگس کے پریناش آریہ کے پاس ہے دونوں20۔ 20 چھکے مارے ہیں۔ اور سن رائزرس حیدرآباد کے ابھیشیک شرما 17 چھکوں کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔ پانچواں مقام رائل چیلنجرس بنگلورو کے ٹم ڈیوڈاور پنجاب کنگس کے کوپر کنولی اور شریاس آیر کے پاس ہے۔ ان تینوں نے14۔14 چھکے جڑے ہیں۔
چار کھلاڑیوں نے بارہ۔بارہ،چھ کھلاڑیوں نے گیارہ گیارہ، دو کھلاڑیوں نے دس۔دس۔پانچ کھلاڑیوں نے نو۔نو،تین کھلاڑیوں نے آٹھ۔آٹھ اورچھ کھلاڑیوں نے ساتْ سات چھکے جڑے ہیں۔چار کھلاڑی چھ۔چھ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔چھ کھلاڑیوں نے پانچ۔ پامچ چھکے لگائے ہیں جبکہ آٹھ کھلاڑی چار۔ چار چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ سات کھلاڑیوں نے تین۔ تین چھکے مارے ہیں جبکہ چودہ کھلاڑیوں نے دو۔دو مرتبہ ایسا کیاہے۔پندرہ کھلاڑی ایک ایک مرتبہ چھکا لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔
چھ ٹیموں نے اس انڈین پریمیر لیگ میںچھ۔ چھ میچ کھیلے ہیں جبکہ تین ٹیموں نے پانچ ۔پانچ میچ کھیلے ہیں۔ کولکاتہ نائیٹ رائئڈرس واحد ٹیم ہے جس نے سات میچ کھیل لئے ہیں۔ اس میں سے سب سے زیادہ چھکے رائل چیلنجرس بنگلورو کے کھلاڑیوں نے مارے ہیں ۔اسکے نو کھلاڑیوں نے چھ میچوں میں69چھکے مارے ہیں۔ کنگس کے نو کھلاڑیوں نے چھ میچوں میں69 چھکے مارے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے چھ میچوں میں66 چھکے مارے گئے ہیں۔ اس کے نو کھلاڑیوں نے ایسا کیا ہے۔ راجستھان رائلزکے سات کھلاڑیوں نے چھ میچوں میں53 چھکے جڑے ہیں۔۔ ممبئی انٖڈینس کے سات کھلاڑیوں نے پانچ میچوں میں48 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے ۔ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے گیارہ کھلاڑیوں نے سات میچوں میں 47 چھکے مارے ہیں جبکہ چنئی سپر کنگس کیارہ کھلاڑیوں نے چھ میچوں میں45 چھکے جڑے ہیں۔اسکے اور کولکاتہ نائیٹ ڑائیڈرس کے گیارہ۔ گیارہ کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں چھکے لگائے ہیں جو مشترکہ طور پر سب سے زیادہ کھلاڑی ہیں۔لکھنو سپر جائنٹس کے آٹھ کھلاڑیوں نے چھ میچوں میں چھکے مارے ہیں۔ دہلی کیپٹلس کے سات کھلاڑیوں نے پانچ میچوں میں36 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ سب سے کم چھکے گجرات ٹایٹنس کے بلے بازوں نے مارے ہیں اسکے آٹھ کھلاڑیوں نے پانچ میچوں میں33 چھکے مارے ہیں۔
نیوچنڈی گڈھ میں پنجاب کنگس اور لکھنو سپر کنگس کے درمیان میچ میں کل دس کھلاڑیوؓں نے 32 چھکے مارے تھے جو اس سال ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ پنجاب کنگس کے پانچ کھلاڑیوں نے21 چھکے جڑے تھے جبکہ لکھنو سپر جائنٹس کے پانچ کھلاڑوں نے گیارہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔ بنگلورو میں رائل چیلنجرس بنگلورو اور چنئی سپر کنگس کے درمیان میچ میں چودہ کھلاڑیوں نے30چھکے مارے تھے جو اس مرتبہ ایک میچ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کے پانچ کھلاڑیوں نے19 چھکے جڑے تھے جبکہ چنئی سپر کنگس کے نو کھلاڑیوں نے گیارہ چھکے مارے تھے۔ نیو چنڈی غڈھ میں11 اپریل2026 کو پنجاب کنگس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ میں29 چھکے مارے گئے تھے جو ابھی تک ایک میچ میںتیسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے چھ کھلاڑیوں نے تیسرہ اور پنجاب کنگس کے پانچ کھلاڑیوں نے سولہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔
پنجاب کنگس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان نیوی چنڈی گڈھ میں11 اپریل 2026 کو ہوئے میچ میں29 چھکے مارے گئے تھے جو اس مرتب ایک میچ میں چوتھے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ گیارہ کھلاڑیوں نے یہ چھکے مارے تھے۔ سن رائزرس حیدرآبا دکے آٹھ کھلاڑیوں نے تیرہ چھکے مارے تھے جبکہ پنھاب کنگس کی جانب سے پانچ کھلاڑی سولہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے تھے۔ پانچویں سب سے زیادپہ چھکے رائل چیلنجرس بنگلورو اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابیں بنگلورو میں28 مارچ2026 کو ہوئے میچ میں مارے گئے تھے۔ اس میچ میں نو کھلاڑیوں نے 25 چھکے جڑے تھے۔رائل چیلنجرس بنگلورو کے چار کھلاڑیوں نے تیرہ چھکے لگائے تھے جبکہ سن رائزرس حیددآباد کے پانچ بلے باز بارہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے تھے۔












