• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اردو میڈیا ایسوسی ایشن و آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے زیر اہتمام مذاکرہ و مجلس تکریم

اردو ادیبوں اور صحافیوں نے ڈاکٹر فاضل حسین پرویز کی خدمات کو والہانہ خراج تحسین پیش کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 21, 2026
0 0
A A
اردو میڈیا ایسوسی ایشن و آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے زیر اہتمام مذاکرہ و مجلس تکریم
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،پریس ریلیز،ہمارا سماج : اردو میڈیا ایسوسی ایشن نے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے اشتراک سے اتوار کو یہاں ایک اہم اور بامقصد مذاکرہ بعنوان”معاصر میڈیا میں اردو کی اہمیت و معنویت“منعقد کیا۔ مشاورت کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اس فکری نشست کی صدارت جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ (صدر، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت) نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر ممتاز صحافی اور ہفت روزہ“گواہ”کے ایڈیٹر ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز پدم شری پروفیسر اختر الواسع کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض عبد الباری مسعود نے انجام دیے۔ واضح رہے کہ اردو میڈیا ایسو سی ایشن نے اس نشست کا اہتمام ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز کو نئی فاؤنڈیشن کا عبد الوحید صدیقی ’’ میڈیا فار یونٹی‘‘ ایوارڈ ملنے پر کیا تھا۔ یہ ایوارڈ نئی دہلی کے انڈیا انٹر نیشنل سینٹر میں ہفتے کی شام ان کو اردو صحافت کی نمایاں خدمات کے لیے معززین کے ہاتھوں سے پیش کیا گیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسر اختر الواسع نے زبان کی ہمہ گیری اور اس کی سماجی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ“زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا بلکہ ہر مذہب کو اپنی بقا اور فروغ کے لیے زبان کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفت روزہ’’گواہ‘‘کے ذریعے سچی اور غیر جانب دارانہ صحافت کو فروغ دیا جا رہا ہے، جو اردو زبان کو مستحکم بنانے میں معاون ہے۔جبکہ اپنے صدارتی خطاب میں فیروز احمد ایڈوکیٹ نے مہمانِ خصوصی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اردو صرف ایک زبان نہیں بلکہ ایک مکمل تہذیبی شناخت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اردو کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز نے اپنے خطاب میں اردو زبان کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں مایوسی کے بجائے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، وقت کے تقاضوں کو سمجھنا ہوگا اور جدید میڈیا کے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اردو کو نئی نسل تک پہنچانا ہوگا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفیع ایوب، ڈاکٹر مظفر حسین غزالی، جناب احمد جاوید اور عظیم اختر نے بھی اظہار خیال کیا۔اختتامی کلمات میں مشاورت دہلی یونٹ کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی نے تمام مقررین، مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اردو سیکھنے یا لکھنے سے ترقی کی راہ میں رکاوٹ آتی ہے، جو کہ سراسر غلط تصور ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مردم شماری اور سرکاری اعداد و شمار میں اردو زبان کو ضرور شامل کیا جانا چاہیے تاکہ حکومت کو اردو بولنے اور سمجھنے والوں کی حقیقی تعداد کا علم ہو انھوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر تعلیمی و فلاحی منصوبے ترتیب دیے جاتے ہیں۔پروگرام میں مشاورت کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن انجینئر سکندر حیات، سابق صدر نوید حامد، مشاورت کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ڈاکٹر محمد شیث تیمی، سید عشرت علی، معین الدین حبیبی، قاضی محمد میاں، ہندوستان ایکسپریس کے اے این شبلی، ہندوستھان سماچار (اردو) کے محمد شہزاداور ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز سمیت متعدد دانشوران، سماجی کارکنان اور اردو کے شیدائیوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں  گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کارروائی دیکھیں گے 17 ممالک کے نمائندے، کمیشن کی تیاریاں مکمل

    اپریل 22, 2026
    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا  اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    گورکھا کارڈ اور ممتا پر وار!ووٹر لسٹ سے ناموں کا اخراج، امت شاہ نے ممتا بنرجی کو ذمہ دار ٹھہرا یا

    اپریل 22, 2026
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صد سالہ سال کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ جمنا وہار محکمہ کی جانب سے دلشاد گارڈن کے ارواچن ودیالیہ کے احاطے میں پروگرام "سنگھ کے تین بھاگیرتھ” کا انعقاد کیا گیا۔

    اپریل 22, 2026
    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    وزیر اعظم مودی نے سول سروسز ڈے پر سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی اور پٹاخہ فیکٹری حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

    اپریل 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist