• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, اپریل 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

ایرانی جہاز ہمارے پاس ہے، دیکھ رہے ہیں اس میں کیا ہے، ٹرمپ کا ٹویٹ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 21, 2026
0 0
A A
پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد،  (یو این آئی) پاکستان میں ثالثانہ کاروائیوں سے باخبر دو ذرائع نے پیر کے روز اناطولیہ نیوز ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی کے باوجود ایران، امریکہ کے ساتھ اسلام آباد میں متوقع، دوسرے مذاکراتی دور میں شرکت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کی منگل کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ تاہم، تہران نے ابھی تک اس شرکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ توقع ہے کہ تہران کی نمائندگی وہی وفد کرے گا جس نے رواں مہینے کے اوائل میں منعقدہ پہلے دور کے مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔ سابقہ وفد کی سربراہی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی اور اس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے۔ امریکی وفد کی قیادت ممکنہ طور پر نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے اور وفد میں خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد پیر کی رات دیر گئے یا منگل کو اسلام آباد پہنچے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جے ڈی وینس الگ طیارے سے آ سکتے ہیں۔واشنگٹن کی جانب سے امریکی وفد کی آمد کے وقت کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ۔ پیش رفت پر نظر رکھنے والے متعدد پاکستانی ذرائع نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا ہےکہ ایڈوانس پارٹی” اور سیکورٹی اہلکاروں کو لے کر آنے والے کم از کم دو امریکی طیارے اتوار کے روز اسلام آباد میں اتر چکے ہیں۔ اسلام آباد ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ وہ مشرق وسطیٰ میں ہفتوں سے جاری تنازع کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کے طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان دوسرے دور کے انتہائی اہم مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔ دوسری اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا بحری جہاز توسکا ان کے پاس ہے اور امریکی بحریہ دیکھ رہی ہے کہ اس میں کیا ہے۔ سوشل ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے ایرانی بحری جہاز پر حملے کے حوالے سے بتایا کہ ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والا ایرانی پرچم بردار جہاز تحویل میں لے لیا گیا ہے، ایرانی بحری جہاز نے ہماری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ مال بردار بحری جہاز توسکا تقریباً 900 فٹ لمبا اور طیارہ بردار جہاز جیسا ہے، ہماری بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش اس کے لیے اچھی نہیں رہی، ہمارے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرایئر یو ایس ایس اسپروانس نے اسے روک لیا۔ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کر لیا، ایرانی فوج کا جواب دینے کا اعلان ٹرمپ کے مطابق ایرانی پرچم والے بحری جہاز کو خلیج عمان میں رکنے کے لیے وارننگ دی گئی تھی لیکن اس نے وارننگ نہیں مانی اس لیے کارروائی کرنی پڑی، ٹرمپ نے کہا ہماری بحریہ نے توسکا کے انجینئرنگ روم میں ہول کر دیا ہے، توسکا پر غیر قانونی سرگرمیوں کی تاریخ کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ ایرانی پرچم والا جہاز اب امریکی میرینز کے پاس تحویل میں ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی فوج نے اسے بحری قزاقی قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔دریں اثنا پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کے روز اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا دورہ کیا تاکہ آئندہ مذاکرات کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ فریقین کے درمیان نافذ العمل دو ہفتوں کی نازک جنگ بندی بدھ کے روز ختم ہونے والی ہے۔ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ قریبی شہر راولپنڈی بھی سیکورٹی کے سخت حصار میں ہے اور شہر کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ان اہم مذاکرات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی جنگوں کے اصل مقاصد کیا ہیں

    اپریل 21, 2026
    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    حج 1447ھ: عازمینِ حج کے قافلوں کی روانگی، اور سعودی عرب کی بے مثال تیاریاں

    اپریل 21, 2026
    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا

    اپریل 21, 2026
    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    ہریانہ میں ریزرویشن ترقی کے قوانین میں ترمیم

    اپریل 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist