• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو یاد کیا،راہل گاندھی نے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا، دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی اپیل کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 23, 2026
0 0
A A
پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اس المناک واقعہ میں جان گنوانے والوں کو یاد کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مسٹر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "گزشتہ سال آج ہی کے دن پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے معصوم لوگوں کو ہم یاد کرتے ہیں۔ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ میری تعزیت ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے جو اس بے پناہ نقصان کا سامنا کررہے ہیں۔”انہوں نے کہا، بطور قوم، ہم اس غم اور عزم کی گھڑی میں متحد ہیں۔ ہندوستان کسی بھی شکل میں دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔” قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل 2025 کو ہی دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں وادی بیسرن میں گھومنے آئے سیاحوں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔ اس حملے میں 26 بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس دوران دہشت گردوں نے لوگوں سے ان کا نام اور مذہب پوچھ کر، خواتین اور بچوں کے سامنے ہی انہیں گولی مار دی۔ اس کے بعد ہندستانی فوج نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے تھے۔ دریں اثنا کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرین کو یاد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم رہے گا۔حملے کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا، "میں ان تمام بہادر شہدا کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے پچھلے سال پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔” جوابدہی اور یاد دہانی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نہ تو ان کی قربانی کو بھولے گا اور نہ ہی ان کے خاندانوں کے دکھ کو، اور اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔اس المیے کے جذباتی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، "ان معصوموں کی یاد جن کی جانیں بے رحمی سے چھین لی گئیں، آج بھی ہمارے دلوں کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔ شہدا کے اہل خانہ کا دکھ پورے ہندوستان کا دکھ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ان سپوتوں کی قربانی ہندوستان کی روح میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ملک کے اجتماعی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی اور تشدد کے خلاف متحد تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نفرت اور خوف پھیلانے والی طاقتوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا بلکہ ہم ان کے خلاف مزید طاقت، اتحاد اور عزم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں، جس میں جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پر عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، پورے ملک میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا تھا اور اس کے بعد انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی تھیں۔ اس حملے کی برسی کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کی پہلی برسی پر بدھ کو ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور متاثرین کو یاد کیا گیا۔وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والوں کو یاد کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ مسٹر مودی نے ایک پیغام میں کہا، "گزشتہ سال اسی دن پہلگام میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے معصوم لوگوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ایک قوم کے طور پر ہم سوگ کی اس گھڑی میں متحد اور پرعزم ہیں۔ ہندوستان دہشت گردی کی کسی بھی شکل کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔”وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی پر متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کو کھونے کا دکھ اور تکلیف آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، آج کے دن ہم گزشتہ سال پہلگام کے خوفناک دہشت گردانہ حملے میں بچھڑنے والے معصوم لوگوں کو عقیدت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ ہندوستان دہشت گردی اور اسے پناہ دینے والوں کے خلاف اپنی قطعی برداشت نہ کرنےکی پالیسی جاری رکھے گا۔”وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے، جس کے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا اور اسے شکست دینا ہوگا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے اپنے عزم کو دہرایا۔مسٹر عبداللہ نے کہا، ہم دہشت گردی اور تشدد کے خلاف متحد ہیں۔ جموں و کشمیر کو تکلیف اور معصوموں کی موت سے پاک کرنے کی ہماری خواہش اٹل ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist