کولمبو،(یو این آئی) سری لنکا کے تیز گیندباز نوان تُشارا نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے خلاف دائر اپنا مقدمہ واپس لے لیا ہے، جو انہوں نے آئی پی ایل 2026 کے لیے این او سی نہ ملنے پر دائر کیا تھا۔تُشارا نے عدالت کو بتایا کہ آئی پی ایل کا بڑا حصہ گزر چکا ہے، اس لیے وہ کیس واپس لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے ایس ایل سی کو تحریری معافی نامہ بھی بھیجا تھا۔ایس ایل سی نے انہیں فٹنس معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔ تُشارا نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں اسی طرح کی فٹنس کے باوجود انہیں کھیلنے کی اجازت دی جاتی رہی ہے۔انہوں نے ابتدائی درخواست میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی وضاحت سامنے نہیں آئی۔












