• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ترنمول کانگریس ہی فرقہ پرستی کو دے سکتی ہے شکست

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 27, 2026
0 0
A A
ترنمول کانگریس ہی فرقہ پرستی کو دے سکتی ہے شکست
Share on FacebookShare on Twitter
 مغربی بنگال میں 23 اپریل کو پہلے مرحلے کا الیکشن ہوچکا ہے۔ دوسرے مرحلے کا الیکشن 29 اپریل کو ہوگا۔ ووٹروں نے ریکارڈ توڑ ووٹ دیئے ہیں۔ 90فیصد سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں شدید گرمی کی حالت میں لوگوں نے گھروں سے نکل کر لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ووٹ دے کر اپنی امانت داری اور ذمہ داری کا فریضہ ادا کرکے اپنی جمہوریت نوازی اور امن پسندی کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں طرف سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 152سیٹوں میں 100سے زیادہ سیٹوں پر اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ بھاری تعداد میں ووٹ پڑنے سے تبدیلی کے آثار نمایاں ہوتے ہیں لیکن یہ بات ہر وقت صحیح ثابت نہیں ہوتی۔ بہار میں ایس آئی آر کے بعد لوگوں نے بھاری تعداد میں ووٹ ڈالے تھے نتیجے میں تبدیلی نہیں ہوئی بلکہ حکومت وہی رہی جو پہلے تھی۔
اصل میں اس وقت Anti in cumbency (حکومت مخالف لہر) پَرو اِن کمبینسی ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس کی حکومت ہوتی ہے وہ ووٹروں کو لبھانے کے لئے طرح طرح کی اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔ جیسے بہار میں ہر خاتون کے کھاتے میں دس ہزار روپئے الیکشن کے موقع پر ڈالے گئے۔ حالانکہ الیکشن کے اعلان کے بعد یہ سراسر ضابطہ شکنی تھی، مگر الیکشن کمشنر نے توجہ دلانے کے باوجود کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔ دس ہزار روپئے سے ووٹ خریدے گئے۔ یہ آئین اور ضابطے کے بالکل خلاف تھا۔
مغربی بنگال میں الیکشن سے بہت پہلے ممتا بنرجی نے بہت سی اسکیموں کے ذریعے ہر طبقے کو راحت پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اس سے اینٹی ان کمبینسی دب جائے گی اور ممتا بنرجی کو Advantage (فائدہ) ملے گا۔
 موافق اور مخالف دونوں اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ SIR کے ذریعے جو لاکھوں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے اور ووٹروں کو غیر معمولی پریشانیوں میں ڈالا گیا اس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اس خوف سے ووٹ دیا کہ کہیں ان کے نام ووٹرلسٹ سے نکال نہ دیئے جائیں۔ اوپر کی سطروں میں جو حقائق بیان کئے گئے ہیں ان کے پیش نظر کہا جاسکتا ہے کہ 152سیٹوں میں ترنمول کانگریس کو ہی 100سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی ملنے کا قوی امکان ہے۔
جو لوگ چاہتے ہیں کہ فسطائیت اور فرقہ پرستی کو بنگال میں نیست و نابود کر دیا جائے ، یوگی اور ہیمنتا بسوا سرما جیسا فرقہ پرست اور تشدد پسند وزیر اعلیٰ مغربی بنگال میں نہ ہو ان کے لئے ضروری ہے کہ الیکشن کے موقع پر جو پارٹی فرقہ پرست جماعت بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے اس کی خامیوں اور کمیوں کو طشت از بام کرتے ہوئے اس کی مخالفت کرنے کی بیجا کوشش کریں۔ جہاں تک ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کی بات ہے خاکسار نے ان کے خلاف متعدد مضامین اور بیانات دیئے ہیں۔ صرف مضامین اور بیانات ہی نہیں دیئے بلکہ ترنمول کانگریس کے لیڈران بشمول ممتا بنرجی سے بنفس نفیس ملاقات کرکے نہ صرف میمورنڈم دیئے ہیں بلکہ ان کے سامنے ان کی پالیسیوں کی مخالفت بھی کی ہے۔ جہاں جہاں ترنمول کانگریس کے لیڈروں یا کارکنوں سے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور بد اخلاقی کا مظاہرہ ہوا ہے اس پر بھی میں خاموش نہیں رہا۔ مثلاً آئی ایس ایف (انڈین سیکولر فرنٹ) کے مظاہرین پر پولس کے مظالم اور اس کے سب سے بڑے لیڈر نوشاد صدیقی کی گرفتاری کے خلاف میں نے مضامین بھی لکھے ہیں اور بیانات بھی دیئے ہیں۔ ملی الامین کالج کے اقلیتی کردار کے ساتھ محترمہ ممتا بنرجی کے کھلواڑ اور بے اعتنائی کے خلاف جتنے مضامین خاکسار نے لکھے ہیں شاید ہی کسی نے لکھا ہو۔ بیانات بھی دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ محترمہ ممتا بنرجی سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی ۔ انھوں نے اس وقت کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے ملاقات کرنے کے لئے زور دیا اور اپنے معاون سے وقت بھی مقرر کرایا۔ اس طرح کے بہت سے معاملات کے سلسلے میں پولس کمشنر سے لے کر وزیر اعلیٰ تک ملاقاتیں وفود کے ساتھ کرتا رہا اور ان کے سامنے مسائل کے حل کا مطالبہ بھی کرتا رہا۔ یہ کہنے میں بھی ہمیں کوئی پس و پیش نہیں ہے کہ حکمراں جماعت کے لوگوں کا رویہ اچھا نہیں رہا۔ جو لوگ اس کے ایم ایل اے اور ایم پی ہیں ان کو بھی میمورنڈم ان کے کہنے پر دیا گیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے میمورنڈم دیا ، کوئی بات کی؟ تو انھوں نے صاف کہاکہ شیرنی سے بات کرنا آسان نہیں ہے۔
یہ سب اس لئے لکھ رہا ہوں تاکہ لوگوں کی یاد تازہ ہوجائے۔ میں کسی پارٹی کا نہ رکن ہوں اور نہ اس کا سفارش کار ہوں اور نہ حاشیہ بردار ہوں بلکہ حق و انصاف کا علمبردار ہوں۔ اس حقیقت کو اچھی طرح مانتا ہوں اور اس پر عمل بھی حتی المقدور کر تا ہوں کہ ’’آئینِ جواں مردی حق گوئی و بیباکی- اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی‘‘۔ یہ بھی کہتا رہتا ہوں کہ ’’اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی ناخوش- میں زہر ہلاہل کو کہہ نہ سکا قند‘‘۔ (اقبالؒ)
ہمایوں کبیر اور اویسی مغربی بنگال میں ایک اسٹینگ آپریشن کے ذریعے بے نقاب ہوئے۔ ان کی بے نقابی سے پہلے دونوں کے خلاف کئی مضامین خاکسار نے لکھے۔ ایک مضمون میں ہمایوں کبیر کی بابری مسجد کے بارے میں خاکسار نے بتایا کہ ’’یہ بابری مسجد نہیں ہے، سیاسی مسجد ہے۔ اس طرح کی مسجدیں ’مسجد ضرار‘ کہلاتی ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد ضرار کو جلانے کا حکم دیا‘‘۔ یہ مضمون بنگلہ اخباروں میں بھی شائع کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر مسٹر ہریش کھیرے، جناب نور اللہ جاوید کے ساتھ میرے غریب خانے پر ملاقات کے لئے تشریف لائے ۔ جب میں نے اس مضمون کا تذکرہ کیا تو انھوں نے کہا کہ مجھے بھی اس مضمون کی ایک کاپی چاہئے۔
راہل گاندھی کی سرگرمیوں اور کردار پر بھی خاکسار کے بہت سارے مضامین اخبارات میں شائع ہوئے۔اور یہ بھی میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح راہل گاندھی یا ان کی پارٹی ملک بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس سے جنگ آزمائی کر رہی ہے کوئی دوسری پارٹی نہیں کر رہی ہے بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ اپوزیشن پارٹیوں میں سے کئی پارٹیاں ہیں جو راہل گاندھی اور کانگریس کا ساتھ جس طرح دینا چاہئے نہیں دے رہی ہیں۔ ان سب کے باوجود اس وقت راہل گاندھی مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کے خلاف جس طرح کی تقریر کر رہے ہیں وہ ان کے شایانِ شان نہیں ہے بلکہ وہ جس حریف یا جس دشمن سے ملک بھر میں مقابلہ کر رہے ہیں یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ مغربی بنگال میں اس کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ کوئی جمہوریت یا دستور کی حفاظت نہیں ہے بلکہ جمہوریت اور دستور کی سراسر مخالفت ہے کیونکہ جو پارٹی جمہوریت شکن ہے اور دستور مخالف ہے اس کی کسی طرح کی موافقت صرف گناہ ہی نہیں ہے بلکہ جرم ہے۔ ایسے مجرمانہ عمل کو تاریخ معاف نہیں کرسکتی۔ لہٰذا راہل گاندھی اور ان کی پارٹی کو ترنمول مخالف یا ممتا مخالف بیان نہیں دینا چاہئے۔ وہ ’لیڈر آف اپوزیشن‘ ہیں ، تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لے کر ان کو چلنا ہے لیکن موجودہ روش ان کی قیادت کو مجروح کرے گی اور کمزور کرے گی۔ ’انڈیااتحاد‘ کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوگی۔
جہاں تک مارکسی پارٹی کا تعلق ہے اس کی پالیسی بدلنا اور اسے کوئی رائے دینا یا گزارش کرنا بے معنی ہے، کیونکہ وہ جس پالیسی کو اپناتی ہیں خواہ وہ عقل و دانش کے خلاف ہو اسے چھوڑتے نہیں۔ اس پر قائم و دائم رہتے ہیں۔ ان کے لیڈروں کا ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف یکساں بیان اور دونوں پارٹیوں کو ایک سکّہ کا دو رخ بتانا حق و انصاف کے خلاف ہے۔ مودی جی اور ان کی پارٹی جو کچھ ملک بھر میں کر رہی ہے ملک کو اپوزیشن مکت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دستور کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ تمام سرکاری ایجنسیوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ ملک کی جائیدادوں کو فروخت کر رہی ہے۔ اقلیت دشمنی اور دلت دشمنی کر رہی ہے۔ کیا یہ سب ترنمول کانگریس یا ممتا بنرجی بھی کر رہی ہیں؟ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ترنمول کانگریس نے مارکسی حکومت کو ہٹانے یا بایاں محاذ کے قلعہ کو مسمار کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں پر جبر و ظلم کو روا رکھا۔
ان سب کے باوجود کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ ممتا بنرجی اور مودی میں زمین آسمان کا فرق نہیں ہے، ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں زمین آسمان کا فرق نہیں ہے۔ زمین اور آسمان کو یکساں کہنا یا یکساں ٹھہرانا کیا سراسر ناانصافی نہیں ہے؟ محض پارٹی کے مفاد کے لئے عدالت اور صداقت کو پس پشت ڈالنا کہاں کی انسانیت ہوسکتی ہے۔ عام طور پر یہ اصول ہے اور شریعت کا بھی یہی اصول ہے کہ Lesser evil (کم خرابی) کو ترجیح دی جاتی ہے۔ بڑے مجرم، خطرناک مجرم کے مقابلے میں کم خراب کو اس لئے پسند کیا جاتا ہے کہ خطرناک مجرم سے مل جل کر مقابلہ کرنا مقصود ہوتا ہے۔
ترنمول کانگریس کو ناپسند کرتے ہوئے بھی نہ صرف عقل و دانش اور حکمت و مصلحت کا تقاضہ ہے بلکہ امانت اور دیانت داری کا بھی تقاضہ ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ایسی پارٹی کی حمایت کی جائے جو اسے ہرا سکے وہ پارٹی اس وقت صرف ترنمول کانگریس ہے۔ جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ ’’مسلمانو! اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو، اب جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو، اللہ تم کو نہایت عمدہ نصیحت کرتا ہے اور یقینا اللہ سب کچھ دیکھتا اور سنتا ہے‘‘۔ (سورہ النساء:58)یعنی تم ان برائیوں سے بچے رہنا جن میں بنی اسرائیل (یہودی) مبتلا ہوگئے ہیں۔ بنی اسرائیل کی بنیادی غلطیوں میں سے ایک یہ تھی کہ انھوں نے اپنے انحطاط کے زمانے میں امانتیں یعنی ذمے داری کے منصب اور مذہبی پیشوائی اور قومی سرداری کے مرتبے (Positions of trust) ایسے لوگوں کو دینے شروع کردیئے جو نا اہل، کم ظرف، بد اخلاق، بد دیانت اور بدکار تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ برے لوگوں کی قیادت میں ساری قوم خراب ہوتی چلی گئی۔ مسلمانوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ تم ایسا نہ کرنا بلکہ امانتیں ان لوگوں کے سپرد کرنا جو ان کے اہل ہوں یعنی جن میں بارِ امانت اٹھانے کی صلاحیت ہو۔
ہم امید کرتے ہیں کہ جمہوریت، دستور، ملک اور اس وقت خاص طور پر مغربی بنگال کو بچانے کے لئے جزوی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ترنمول کانگریس کی ہر لحاظ سے حمایت کریں اور ووٹوں کی تقسیم کسی قیمت پر ہونے نہ دیں۔ اس موقع پر بہت سارے لوگ بکواس کرتے ہیں ان کی بکواس پر کان نہ دھریں۔ فضول باتوں سے پرہیز کرتے ہوئے حق و انصاف کی حمایت کے لئے جان کی بازی لگا دیں تاکہ مغربی بنگال میں فرقہ پرستی اور فسطائیت کو پیر جمانے کا موقع ہاتھ نہ آئے۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ  گئے، علاقائی مشاورت جاری

    عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے، علاقائی مشاورت جاری

    اپریل 27, 2026
    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ  کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    مغربی بنگال میں کانگریس کارکن دیب دیپ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے: راہل گاندھی

    اپریل 27, 2026
    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    امریکی صدر پر جان لیوا حملہ،ہلاکت سے محفوظ

    اپریل 27, 2026
    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    وزیر اعلیٰ سینی نے گروگرام میںمن کی بات سنی

    اپریل 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist