لندن، ( یو این آئی) مایہ ناز اولمپئن منیکا بترا اور مانو ٹھکر منگل سے لندن کے تاریخی ‘او وی او ایرینا ویمبلے میں شروع ہونے والی آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2026 میں 10 رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ عالمی ایونٹ 28 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔اس عالمی چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں ۔ٹورنامنٹ میں کل 64 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں 16 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔عالمی نمبر 38 مانو ٹھکر (ساتھ جیان گنانی سیکرن اور ہرمیت دیسائی بھی ٹیم کا حصہ ہیں)۔ہندوستان کو اسٹیج 1B کے گروپ 7 میں رکھا گیا ہے۔ جن میں سلوواکیہ، تیونس اور گوئٹے مالا کی ٹیمیں شامل ہیں۔خواتین کی ٹیم کی قیادت عالمی نمبر 49 منیکا بترا کریں گی۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم اسٹیج 1B کے گروپ 6 میں شامل ہے۔جن میں یوکرین، یوگنڈا اور روانڈا کی ٹیمیں ہیں۔












