کراچی، ( یو این آئی)پی ایس ایل 2026 کے ایک بڑے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے نمبر پر ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے ٹاپ پوزیشن کی جنگ ہے۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے لیکن معمول سے تھوڑی خشک ہے۔ ہم پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے کر جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ میں جانتا ہوں کہ مجمع بابر اعظم کو دیکھنے آیا ہے، لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ انہیں جلد پویلین واپس بھیجیں۔”بابر اعظم نے کہا کہ "ہماری بیٹنگ لائن بہترین فارم میں ہے، اس لیے ہم ایک بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانے کے لیے پرامید ہیں۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں؛ جیمز ونس اور علی رضا کی جگہ ایرون ہارڈی اور محمد حارث ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔












