• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مئی 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈاکٹر حسن راجا نقوی فل برائٹ نہرو اکیڈمک اورپروفیشنل ایکسیلینس فیلو شپ سرفراز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 6, 2026
0 0
A A
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈاکٹر حسن راجا نقوی فل برائٹ نہرو اکیڈمک اورپروفیشنل ایکسیلینس فیلو شپ سرفراز
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج : ڈاکٹر حسن راجا نقوی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ جغرافیہ، فیکلٹی آف سائنسز جامعہ ملیہ اسلامیہ سال 2026-27 کے لیے باوقار فلبرائٹ-نہرو اکیڈمک اینڈ پروفیشنل ایکسیلنس فیلوشپ سے سرفراز کیے گئے۔ یہ ممتاز فیلوشپ انہیں امریکہ میں نو ماہ کی مدت کے لیے اعلیٰ درجے کی باہمی تحقیق کے لیے ملی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فل برائٹ نہرو فیلوشپ، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، علمی تعاون اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے کے ضمن میں سب سے باوقار تبادلہ پروگراموں میں سے ایک ہے۔ فیلوشپ کے ایک حصے کے طور پر ڈاکٹر نقوی نامور اسکالرز ڈاکٹر فرید پیراوین اور پروفیسر کرسٹوفر برک کے ساتھ الینوائے یونیورسٹی، شکاگو کے ایک اہم بین الضابطہ تحقیقی پروجیکٹ بعنوان’فرام کلائمیٹ ڈیٹا ٹو ریزیلیینس:جیو اسپیشیل آرٹی فیشیل انٹلی جینس اپروچیز ٹو فلڈ رسک اینڈ ایڈاپٹیشن پلاننگ فار پیریار،انڈیا اوراپر الینائس،امریکہ کیچمینٹس‘ میں تعاون کریں گے۔ اس تحقیق میں سیلاب کے خطرے کا اندازہ لگانے اور دو اہم دریا کے کیچمنٹس کے لیے موافقت کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے جدید جیو اسپیشل مصنوعی ذہانت (جیو اے آئی)، آب و ہوا کے اعداد و شمار کے تجزیات، اور مقامی فیصلہ سازی کے نظام کو لاگو کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ بین الاقوامی تعاون آب و ہوا سے پیدا شدہ سیلاب کے خطرات کے متعلق سائنسی سمجھ کو فروغ دینے، لچکدار منصوبہ بندی کو بہتر بنانے اور کمزور علاقوں میں پائیدار پنڈھال مینجمنٹ کو مدد بہم پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس منصوبے سے توقع ہے کہ دونوں ممالک میں پالیسی سازوں، منصوبہ سازوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کے لیے قابل قدر بصیرت فراہم ہوگی۔ڈاکٹر نقوی نے سی سی ایس ایس میرٹھ سے جغرافیہ میں انڈر گریجویٹ اور ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں اور 2013 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ جغرافیہ سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ ان کے پچاس سے زائد مضامین بین الاقوامی اور قومی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ہندوستان اور بیرون ملک جیسے امریکہ، فرانس، ایتھوپیا، چین اور تائیوان میں تحقیقی خدمات بھی انجام دی ہیں۔ انہوں نے پرنسپل انویسٹی گیٹر کے طور پر ایک ہند-تائیوان مشترکہ تحقیقی پروجیکٹ بھی بحسن و خوبی مکمل کیا ہے، جسے آئی سی ایس ایس آر سے مالی تعاون حاصل تھا اور وہ ڈی ایس ٹی اور سی ڈبلیو بی سی کی مالی اعانت سے دیگر تحقیقی منصوبوں پر بھی سرگرمی اور تندہی سے مصروف عمل ہیں۔ مزید برآں، ڈاکٹر نقوی کو دوہزار چوبیس میں فرانس کے ایک مختصر تحقیقی سفر کے لیے سائنٹیفک ہائی لیول وزٹنگ فیلوشپ (ایس ایس ایچ این) سے بھی نوازا گیا۔ ان کی حصولیابی، علمی فضیلت اور جغرافیہ، قدرتی آفات وخطرات، آب و ہوا کی لچک، فضائی آلودگی اور جغرافیائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کی مؤثر تحقیق کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اختراعی تحقیق اور بین الاقوامی تعلیمی مصروفیات کے لیے ایک سرکردہ یونیورسٹی کے طور پر بڑھتی ہوئی عالمی پہچان کو بھی نشان زد کرتا ہے۔ پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ڈین آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر نیلوفر افضل نے ڈاکٹر نقوی کو فل برائٹ نہرو فیلوشپ سے سرفرازی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ ان باوقار شخصیات نے اس شان دار حصولیابی کے اعتراف میں انہیں ایک رسمی اسٹول سے نوازا، اور ان کے کارنامے پر انتہائی فخر کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی کی قیادت نے بیرون ملک ان کی تعلیمی مصروفیات کے لیے مکمل انتظامی اور ادارہ جاتی تعاون کا بھی یقین دلایا اور مستقبل کی کاوشوں میں ان کی مسلسل کامیابی اور مؤثر شراکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist