• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

منشیات ؛ پسِ منظر ،پیش منظراور اقدامات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 6, 2026
0 0
A A
منشیات ؛ پسِ منظر ،پیش منظراور اقدامات
Share on FacebookShare on Twitter

طئے شدہ پروگرام کے تحت۳ مئی کو ایل جی سنہا کی سر براہی میں ’نشہ مکت ابھیان‘ کی پد یاترا سرینگر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں اخباری اطلاعات کے مطابق مختلف محکمہ جات کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ، ظاہر ہے کہ معاشرے اور معاشرے کے مستقبل کو محفوظ اور نوجوان نسل کو درست اور صحیح ڈگر پر پھر ایک بار ڈالنے کے لئے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے ،جس کے چرچے پہلے ہی سے ہر سو گونج رہے تھے اور جس کے بارے میں پہلے ہی سے سنگین اور سخت کاروائیوں کا عندیہ دیا جا چکا ہے اور کئی جگہوں پر زبردست اور سنگین کاروائیاں انجام دی جاچکی ہیں اس سے پہلے کہ اس ابھیان کے پسِ منظر اور پیش منظر پر بات کی جائے کچھ نکات کی وضاحت ضروری سمجھتا ہوں ، ’نشہ مکت ابھیان ‘ کی پد یاترا سے پہلے ایل جی گورنر سنہا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُن اقدامات کا تفصیلی ذکر کیا جو اس سلسلے یعنی اس ابھیان کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جائیں گے ، منشیات فروشوں کی زمین تنگ کرنے اور ان کی جڑیں کاٹنے کے لئے اُن کے ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ دونوں کی منسوخی پر سوچا جارہا ،اُن کے بینک اکاونٹ منجمد کئے جائیں گے اور ان کی گاڈیوں کے رجسٹریشن بھی منسوخ کئے جائیں گے ، ، ایسے لوگوں کے آدھار کارڈ وں پر بھی کاروائی کی جائے گی ، فرار ہونے کی صورت میں ان افراد کی پراپرٹی ضبط کی جا سکتی ہے ، ظاہر ہے کہ یہ سارے اقدامات زبر دست اور اگر واقعی یہ ہتھیار کے طور پر استعمال ہوئے تو منشیات فروشوں کو کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور عوام کی توقع ہے کہ اس طرح انہیں پابہ زنجیر کیا جاسکتا ،یہ بظاہر انتہائی اور سنگین اقدامات ہیں ، بس اتنا کہا جاسکتا ہے کہ شاید پہلی بار ’منشیات ‘‘کے خلاف ارباب اقتدار اس طرح کے اقدامات اور اس قدر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، ایل جی نے یہ بھی کہا کہ منشیات کا تعلق دہشت گردی سے ہے ، اس پسِ ِ منظر میں یہ ایک حقیقت ہے کہ ڈرگس مافیا ، دہشت گردوں سے زیادہ خطر ناک اور ہیبتناک ہے کیونکہ ان لوگوں نے اپنے ٹھکانے کالجوں سکولوں ، یونیورسٹیوں ، کے علاوہ گلی گلی محلے محلے میں بنائے ہیں ،جو کسی بھی معاشرے اور ملک و قوم کو خاموش اور بغیر کسی گولی کے دیمک کی طرح کھو کھلا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اور اعداد و شمار اس جانب اشارہ کر رہے ہیں ، کل ہی اسلام آباد کے بیجبہاڈہ علاقے میں انتظامیہ اور اور پولیس نے مل کر کاروائی کرتے ہوئے سرکار کے مطابق۱۵ غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کیا ، یہ کاروائی ۱۰۰ روزہ نشہ مکت ابھیان کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ منشیات نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لئے غیر قانونی جائیدادوں کو منہدم کیا گیا ہے ، ، ، ،بہر حال ایک بڑی اہم بات یہ ہے کہ بڑی دیر کے بعد سرکار کو اتنے سنگین اقدامات کی ضرورت کیوں پیش آئی ، ہم اس کے جواب میں مثبت ہی رہیں گے اور اس کے لئے بھارت اور جموں و کشمیر کے ہزاروں برس کے پسِ منظر پر ایک طائرانہ سی نگاہ ضرور ڈالنی چاہئے ، تاریخ گواہ ہے کہ اس سر زمین کو کبھی ماضی بعید میں کئی لحاظ سے’ وشو گرو‘ ہونے کا شرف حاصل رہا ہے پانچ ہزار برس سے دنیا میں جتنی بھی تہذیبوں نے عروج پایا ہے ان کے نام و نشان بھی ہمیں نظر نہیں آتے ، گوتم مہاویر جین ، رام کی سر زمین ، فلسفے ، سائنس ، یوگا ،تصوف اور روحانی عظمتوں کی امین ، اس دھرتی کو دیکھا جائے تو کوئی ماضی بعید میں مقابلہ ہی نہیں رہا ہے اور پھر اسلام کا سورج طلوع ہوتے ہی اس زرخیز اور تصوف و فلاسفی کی حامل زرخیز مٹی کو چستیؒ، بختیار کاکی ، نظام الدین اولیا، صابرکلیر شریف اور ان جیسے ہزاروں آفتابوں اور ماہتابوں نے اپنا مسکن بنالیا اور آج تک ان کا فیص اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ، جہاں کسی خاص فرقے یا مذہب کی بنیاد پر کوئی قدغن نہیں ، سور ج تو بس سورج ہیں جو ہر طرف اور ہر آن اپنی نورانی کرنوں سے لا محدود وسعتوں تک نور اور انسانی بلند اقدار اور مساوات کی روشنیوں سے ہر ذرے کو منور اور درخشاں کئے ہوئے ہیں ، لیکن اس دور میں جہاں کئی طرح کی عفریتیں اس نور کو ماند کرنے پر تلی ہوئی ہیں وہاں ڈرگس کی عفریت بھی بڑی تیزی اور رفتار کے ساتھ اس سر زمین کی پاکیزگی اور بلند و بالا روشنی کے میناروں کو بجھانے کے لئے تانڈو کر رہی ہیں ،بالکل اسی طرح بے انتہا خوبصورت، لازوال حسن اور ابدی سر مدیوں کی سر زمین، کشمیر ،جس سے یقینی طور پر خالق کائنات نے ساری زمین پر اپنے ایک شاہکار کی مانند تخلیق کیا ہے ، اس سر زمین کو بھی لل دید اور نند ریشی کے روپ میں وہ روشنیوں کے چراغ اور مینار عطا ہوئے جنہوں نے یہاں کے ذرے ذرے میں مقدس اور پاکیزہ روشنیوں کے مینار اور مشعلیںروشن کیں ،اسی مناسبت سے ایک دور میں سالار عجم حضرت سید علی ہمدانی ، علی ثانی کو بھی اپنے غیبی اشارے سے یہاں اسلام کی مشعل فروزاں کرنے کا عندیہ دیا جس نے سات سو سے زیادہ سادات پُر کمال و پر جمال کے ساتھ یہاں تک دشوار گذار راستوں کو طئے کر کے دین اسلام ، امن و شانتی اور اللہ کے پسندیدہ دین کی روشنیوں کو قریہ قریہ اور شہر شہر پہنچا کر اس سر زمین کو منور کیا ،ہم نے ذالچو کا قتل عام بھی دیکھا ہے اور ہمارے کوہ و بیاباں ’کا کڑ ‘خانوں کے شاہد بھی ہیں ، لیکن ہر بار اور ہر د ور سے یہ سر زمین کسی نہ کسی طرح ان تاریکیوں سے ابھرآئی ہے ، جو شاید ان سادات با کمال کی نظر عنایت ہے جنہوں نے اس مٹی کی خوشبو کو پسند فرماکر یہاں اپنی دائمی آرام گاہیں بنائی ہیں ، لیکن ، ہند ، و کشمیر دونوں عظیم و الشان وراثت کی حامل ، سر زمینیںایک عفریت کی زد میں ہیں ا ور یہ عفریت ایک منظم ، مستحکم ، اور مظبوط مافیا کی صورت اسے نگل رہی ہے ، ۔ اس سے بڑی اذ یت اور عذاب کیا ہوسکتا ہے ، کہ مستقبل کی مائیں بھی اس عفریت کی زد میں ہیں، ماں جو ہر معاشرے میں بچے کی پہلی درس گاہ اور اور پہلی تربیت گاہ ہوتی ہے اگر خود ہی نشہ باز اور اپنے آپ سے بے خبر ہوکر زندگی اور موت کے درمیان ایسے جھول رہی ہو کہ ، نہ جی رہی ہو ں اور نہ مر رہی ہوں ، والی کیفیت میں سانسیں لے رہی ہو ںتو ہماری اگلی نسل سے کیا توقعات وابستہ رکھی جاسکتی ہیں ؟ نشہ مکت ابھیان اس پسِ منظر میں اولین ترجیح بنتی ہے ، جو شاید دیر کے بعد شروع ہوئی ہے لیکن بہر حال ہمیں اس کی اہمیت اور افادیت کو مدِ نظر رکھنا چاہئے اور اس مہم کا خلوص نیت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے، اب یہ کہ پیش منظر میں انتہائی سخت قوانین کے تحت سنگین سزا ئیں ، یقینی طور پر پیڈلرس اور مافیا سے وابستہ دوسرے افراد کو دیواروں سے لگادینے میں بڑی حد تک کا میابی کی ضمانت بن سکتے ہیں ، کیونکہ اس مافیا سے جڑے لوگ جانتے تھے کہ وہ اثر و رسوخ اور روپیہ پیسے کے بل پر قانونی جالوں کو آسانی سے توڑ سکتے ہیں ،یہاں یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ پولیس کبھی کبھی کسی ایڈکٹ یا پڈلر کو کہیں گرفتار بھی کرتی تھی تو آئینی اور عدالتی نظام ہی کچھ ایسا ہے کہ نہ انسانی فطرت کو سمجھتے ہوئے یہ خوفِ خدا ہی پیدا کرتا ہے اور نہ سماجی اور معاشرتی نظام کے اندر اداروں کا کہیں کوئی ڈر اور سزا کا امکان رہتا ہے ،، ‘ جس کی وجہ سے عام لوگ ایسے مافیاوں سے خوف کھاتے ، ڈر اور اپنی ناتوانی کی وجہ سے اپنے سامنے پڈ لرس کو یہ زہر ہلاہل بیچتے ہوئے آنکھیں موندنے پر مجبور تھے ، ،لیکن یہاں پولیس اور دوسرے محکمہ جات کی ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور پوری تحقیقات اورناقابل تردید ثبوتوں کی بنیاد پر یہ انہدامی کاروائیاں ہونی چاہئیں تاکہ اس کی آڑ میں معاشرے کے دوسرے افراد ان کاروائیوں کا نشانہ نہ بنیں جو اس مافیا کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہ رکھتے ہوں،معمولی سی ا ور چھوٹی سی غلطی بھی اس ابھیان سے متعلق اور دئے گئے پاورس کے بارے میں عظیم اور ناقابل تلافی نقصان کی حامل ہوسکتی ہیں ، اس کے ساتھ ہی ایک اور احسن قدم یہ بھی ہوگا کہ معاشرے اور خصو صاً نئی نسل کی ذہن سازی کی طرف بھر پور توجہ دی جائے، اور ان کے اندر دہائیوں سے مستقبل کے بارے میں مایوسی اور قنوطیت کو ترجیح بنیادوں پر ایڈریس کیا جائے ، نئی نسل کو درست اور روشن راستوں پر گامزن کرنے کے لئے یقینی طور پر ان کے لئے روز گار کے مواقع میسر کئے جائیں ، ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اور یہ احساس اجاگر کیا جائے کہ ان کے لئے روشن مستقبل کی باہیں کھلی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist