• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

سنجوسیمسن دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے وکٹ کیپر بنے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 7, 2026
0 0
A A
سنجوسیمسن دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے وکٹ کیپر بنے
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ میں سنجو سیمسن نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے91 منٹ میں52 بالوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر87 رن بنائے اور چنئی سپر کنگس کو آٹھ وکٹ کی جیت دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی اس اننگ کے دوران موجودہ ٹورنامنٹ میں چار سو رن کا ہندسہ عبور کیا اور دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے وکٹ کیپر بنے۔ انڈین پریمیر لیگ 2026میں وہ چار سو سے زیادہ رن بنانے والے پانچویں بلے باز بھی بن گئے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے نے انڈین پریمیر لیگ 2026میں ابھی تک جودس میچ کھیلے ہیں انکی دس اننگوں میں57.42 کی اوسط اور167.50 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے402 رن بنائے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ بھی صفر کا شکار نہیں ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر115 رن رہا ہے جو انہوں نے دہلی کیپٹلس کے خلاف چنئی میں11 اپریل2026 کو103 منٹ میں56 بالوں پر پندرہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو23 رن سے کامیابی ملی تھی۔ اس سیزن میں یہ چوتھا سب سے بڑا اسکور ہے۔
دہلی کیپٹلس کے لوکیش راہول اس سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔ انہوں نے ابھی تک جو دس میچ کھیلے ہیں انکی دس اننگوں میں49.44 کی اوسط اور180.89 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے445 رن بنائے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر152 رن ہے جو انہوں نے پنجاب کنگس کے خلاف25 اپریل 2026 کو دہلی میں 112 منٹ میں67 بالوں پر16 چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو چھ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ وہ اس مرتبہ ابھی تک سب سے زیادہ رن بنانے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بلے باز بھی ہیں۔
ممبئی انڈینس کے ریان ریکلٹن موجودہ سیزن میں تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے وکٹ کیپر ہیں۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے جو سات میچ کھیلے ہیں انکی سات اننگوں میں63.00 کی اوسط اور197.90 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے378 رن بنائے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ بھی صفر کا شکار نہیں ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر123 رن رہا ہے جو انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف29 اپریل2026 کو ممبئی میں119 منٹ میں55 بالوں پر دس چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو چھک وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے 44 بالوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی جو کسی وکٹ کیپر کی انڈین پریمیر لیگ میں سب سے تیز اور ممبئی انڈینس کی جانب سے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے تیز سنچری بھی ہے۔
موجودہ سیزن میں ابھی تک جو پانچ سب سے بڑی انفرادی اسکور بنائے گئے ہیں اس میں سے چار وکٹ کیپروں نے بنائے ہیں۔سن رائزرس حیدرآباد کے ابھیشک شرما کے دہلی کیپٹلس کے خلاف حیدرآباد میں21 اپریل2026 کو 107 بالوں پر68 بالوں پر دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنائے گئے آوٹ ہوئے بغیر135 رن اس مرتبہ ابھی تک دوسرا سب سے بڑا نفردای اسکور ہے ۔ یہ کسی غیر وکٹ کیپر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

    بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

    مئی 19, 2026
    ہم سڑکوں پرنماز نہیںپڑھنے دیں گے

    ہم سڑکوں پرنماز نہیںپڑھنے دیں گے

    مئی 19, 2026
    عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت مسترد ہونے پرسپریم کورٹ کا اعتراض

    عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت مسترد ہونے پرسپریم کورٹ کا اعتراض

    مئی 19, 2026
    لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں

    لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں

    مئی 19, 2026
    بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

    بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

    مئی 19, 2026
    ہم سڑکوں پرنماز نہیںپڑھنے دیں گے

    ہم سڑکوں پرنماز نہیںپڑھنے دیں گے

    مئی 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist