محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوزسروس: شہر گروگرام میں 57سیکٹر واقع مسجد انجمن کے متولی وہردلعزیز شخصیت جناب حاجی محمد اسلم کے ہوئے اچانک انتقال پر ملال پر گرو گرام سمیت علاقہ میوات کے لوگوں میں بھی غم واندوہ کا ماحول پایا جاتا ہے۔چنانچہ آج علاقہ میوات کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ دار ارقم ہرمتھلہ میں مرحوم حاجی محمد اسلم کے لئے ایصالِ ثواب و خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے بانی ومؤسس حضرت مولانا مفتی محمد لقمان صاحب قاسمی حفظہ اللہ ورعاہ نے حاجی محمد اسلم کے لواحقین اور ان کے حلقۂ احباب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متولی حاجی محمد اسلم صاحب مرحوم انتہائی خلیق،ملنسار وبردبار ہونے کے ساتھ ساتھ شیردل انسان تھے وہ مسجد،قبرستان و تحفظ اوقاف وغیرہ سمیت جملہ ملی مسائل میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔علاوہ ازیں ان کی پہچان بیواؤں،یتیموں وغریبوں کے مسیحا کے طور پر بھی ہوتی تھی۔واضح رہے طویل عرصہ 57 سیکٹر واقع مسجد انجمن کے متولی وصدر رہے معروف سماجی کارکن مرحوم حاجی محمد اسلم گذشتہ کئی سالوں سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور گذشتہ منگل کے روز بالآخر وہ داعئ اجل کو لبیک کہہ گئے جس کے بعد ان کی وفات حسرت آیات پر سماجی حلقوں میں تعزیتی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔دیگر تعزیت کرنے والوں میں مفتی محمد لقمان صاحب قاسمی، مولاناعبد الرشید قاسمی،مولانا ارشد صاحب عالوی،بھائی مطلوب جامعی،قاری عثمان سیفی،جناب ہدایت عارفی،بھائی مسعود،سیف الرحمن بھائی،معین بھائی،مولانا نور الدین قاسمی ومحمد زاہد امینی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔












