نئی دہلی، سماج نیوز سروس:ورلڈ پیس ہارمنی کے صدر ڈاکٹر شکیل سیفی نے ہری ونش نارائن سنگھ کو مسلسل تیسری بار ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ ہری ونش نارائن سنگھ نے بھی شکیل سیفی کو نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ حاجی شکیل سیفی نے کہا کہ ہری ونش نارائن سنگھ جیسے شخص کو راجیہ سبھا کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کرنے کا صدر کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔ ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہری ونش نارائن سنگھ کو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔حاجی شکیل سیفی نے کہاہری ونش نارائن سنگھ اپریل 2026 میں مسلسل تیسری بار راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ صدر دروپدی مرمو کی طرف سے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر نامزد کیے جانے کے بعد، اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی نامزدگی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کی جیت تاریخی تھی۔ پارلیمانی تاریخ میں یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے کہ کسی شخص کو مسلسل تیسری بار ایک ہی عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہو۔ حاجی شکیل سیفی نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ مسلسل تیسری بار راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔ بہار سے جے ڈی یو کے رکن کے طور پر ان کی پچھلی میعاد 9 اپریل 2026 کو ختم ہونے کے بعد صدر دروپدی مرمو نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا۔ ورلڈ پیس ہارمنی کے صدر حاجی شکیل سیفی نے کہا کہ ہری ونش رائے کتنے اچھے انسان ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن نے اس عہدے کے لیے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کی جیت آسان ہوگئی۔ اگر ہم ان کے سیاسی سفر پر ایک نظر ڈالیں تو اس تقرری کے پیچھے ہری ونش بابو کی خاموش وفاداری اور این ڈی اے کے ساتھ مضبوط تعلقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ یہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اپوزیشن نے اس عمل پر سوالات اٹھائے تھے، لیکن جے ڈی یو اور این ڈی اے اتحاد میں ہری ونش نارائن سنگھ نمایاں ہیں۔












